نابالغہ کی عزت لوٹنے کی کوشش کرنے والا بجرنگی گرفتار (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

بجرنگی کارکنان پر الزام لگایا گیاہے کہ ملزم بجرنگی ہونے کی وجہ سے انہوں نے گھر والوں پر معاملہ درج نہ کرنے پر دباؤ بنایا تھا ۔ بتایاجارہاہے کہ اس معاملہ میں ملزم کو بچانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔دھرمستھلا پولیس پر بھی الزام ہے کہ وہ بھی اسے بچانے کی کوشش کررہی تھی اور اس معاملہ کو ہلکا کرکے پیش کیا جارہا تھا۔ اس دوران ڈی وائی ایس پی رومیش سی آر کو اس بات کی خبر ملنے کے بعد وہ دھرمستھلا پولیس تھانہ پہنچے اور کیس درج کرنے میں تاخیر کیے جانے پر پولیس افسران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ملزم کو پندرہ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی وائی ایس پی معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ 

خواجہ سراؤں کے ایک گروہ نے سرکاری ڈاکٹر اور پولیس کو کیا زدوکوب 

داونگیرہ 28؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز)معمولی نوک جھونک کے بعد خواجہ سراؤں کے ایک گروہ کی جانب سے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر اور پولیس کو زدوکوب کیے جانے کا واقعہ کل رات یہاں منظر عام پرآیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں دو افرادکو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت عرفان اور سبحان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق خواجہ سراؤں کے ایک گروہ ایک خواجہ سرا کو علاج کے لیے اسپتال لے آئے ۔ کسی بات کو لے کر ان کے اور ڈاکٹرششی دھر کے درمیان تنازعہ ہوا ۔ اس دوران خواجہ سراؤں نے ڈاکٹر کو زدوکوب کیا ، جب پولیس آگے بڑھی تو ان کی سخت پٹائی کی گئی جس میں پولیس اہلکار ناگراج زخمی ہوگیا ہے۔ ہاتھاپائی کے بعد اسپتال میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جس کے بعد خواجہ سراؤں نے اسپتال کے احاطہ میں شور مچانہ شروع کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ خواجہ سراؤں کی جانب سے ہنگامہ کیے جانے کی وجہ سے اسپتال کی کئی اشیاء کو نقصان پہنچا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر بھیما شنکر گلیڈا اورضلع میڈیکل سپرنڈنٹ نیلمبکااسپتال پہنچے ، پولیس نے اسپتال کے عملہ کو تحفظ فراہم کرنے کے بعد کہا کہ سرکاری اسپتال کی اشیاء کی توڑپھوڑ اور ڈیوٹی ڈاکٹر کو زدوکوب کرنے والوں کو بخشا نہیں کیا جائے گا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ٹوپنا ہلی دوہرا قتل معاملہ:پولیس نے جے ڈی ایس کارکن کی ماں کو کیا گرفتار 

منڈیا 28؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) پانی کو لے کر ہوئے تنازعہ میں مدور تعلقہ کے ٹوپنا ہلی علاقہ کے دو جے ڈی ایس کارکنا ن کے قتل معاملات منظر عام پر آنے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اورکسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی زائد فورس تعیینات کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اب حالات قابو میں ہیں لیکن واردات کے منظر عام پر آنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہنوز برقرار ہے۔ پولیس نے اب مزید تحقیقات کے لیے ایک جے ڈی ایس کارکن کی ماں کو بھی حراست میں لیا ہے جس کی شناخت پٹا لنگما کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کمار کی ماں پٹا لنگما نے مہلوک متھوراج کی بیوی کو اپنے بیٹے کو قتل معاملہ میں پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی وجہ سے گالیاں دینی شروع کردیں۔ جب یہ بات برداشت سے باہر ہوئی تو مہلوک متھوراج کی بیوی شیوتا نے پولیس تھانہ میں پٹالنگما کے خلاف معاملہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے لیے پٹا لنگما کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے اسپیشل فورس ( کے ایس آر پی اور ڈی اے آر ) کو علاقہ میں تعیینات کیا ہے اور ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس تھومس حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اتوار کی شام پانی کے مسئلہ کو لے کرہوئے تنازعہ میں جے ڈی ایس کارکنان نندیش (25) اور متھوراج (48) کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیاتھا ، اس دوران تین دیگر افرادبھی زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 

Share this post

Loading...