اغوائی اور لوٹ معاملہ ،پانچ پولس حراست میں
اڈپی : 22؍مارچ(فکروخبر نیوز) کچھ دن قبل منی پال میں پیش آئے اغوائی اور لوٹ کی واردات میں ملوث پانچ افراد کو پولس نے حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے ، چھ افراد نے اس واردات کا انجام دیا تھا جس میں سے پانچ کو پولس حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے ،جبکہ ایک کی تلاش ابھی بھی جاری ہے ، واضح رہے کہ دلیپ نامی ایک سونارکیرلا سے کارکلا ہوتے ہوئے مینگلور سونے کے زیورات فروخت کرنے پہونچاتھا جسے کچھ دن قبل بڑی چالاکی سے منصوبہ بند سازش کے تحت ایک خطیر رقم لوٹ لی گئی تھی ایک گروہ نے اسے اغوا کر اس کے قبضۃ سے جملہ چالیس لاکھ کے سونے کے زیورات اور دو لاکھ سے زیادہ کی نقدی لوٹ اسے بیچ راستے میں چھوڑ رفو چکر ہو گئے تھے اس معاملہ کو منی پال پولس کے حوالہ کیا گیا تھا،پولس نے دلیپ کی مدد سے لٹیروں کا اسکیچ تیارکروایا ،اور پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دن میں معاملہ سلجھانے کا دعوی کیا ہے،پولس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دن دلیپ نے جس سونے کی دکان میں سونا فروخت کیا تھا اسی دکان مالک کے بیٹے نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا
سترہ سالہ نوجوان سڑک حادثہ میں جان بحق
منگلور:22؍مارچ(فکروخبر نیوز) بائیک کا پہیہ پھسل جانے سے ایک اٹھارہ سالہ جوان کی موت واقع ہونے کا حادثہ منگل کے روز باجپے کے قریب کلساگڈی نامی مقام پر پیش آیا ہے ،ذرائع کے مطابق رمیض اپنے ساتھی توفیق کی بائیک کی پچھلی سیٹ پر سوار پولالی آرہا تھا کہ توفیق کا گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا جس بناء پر گاڑی کا پہیہ پھسلنے سے دونوں زمین پر آرہے ، اس حادثہ میں توفیق کو معمولی چوٹ آئی ہے جبکہ رمیض کے سر پر سنگین چوٹیں آئی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی
Share this post
