نابالغ طالبہ کی اغوائی میں بجرنگی نوجوان کے ہونے کاشبہ :پولس کی چھان بین جاری (مزید ساحلی خبریں )

ششی ایک ویلڈر ہے اور اس کی ویلڈنگ کی دکان اسکول جانے کے راستے پر ہی ہے ، بتایاجارہاہے کہ راہ گذرتے ہوئے نوجوان کے ساتھ لڑکی کی جان پہنچان ہوئی تھی ، پولس معاملہ درج کرنے کے بعد ملزم ششی کے دوستوں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ ششی بجرنگ دل کا فعال کارکن بتایاجارہاہے ۔ 


جہاز(بوٹ) مالک کا بہیمانہ قتل 

اُڈپی 28فروری (فکروخبرنیوز ) اُدیاور علاقے کے پتروڈ کلائی بیل نامی علاقے میں زیرِ تعمیر ایک عمارت میں مقتول ،خون میں لت پت ایک لاش ملی ہے ، جس کو دیکھ کر پولس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ مہلوک کی شناخت لکشمن مائندن (68) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جوچار جہازوں(بوٹ) کے مالک ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ رات دس بجے تک بھی ان کو اپنی کوٹھری میں دیکھا گیا تھا ،دوسرے دن جب نئی عمار ت میں کام کرنے کے لئے لوگ آئے توکوٹھری میں خون سے لت پت ان کی لاش دیکھ کر اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی ، اس کی دو بیٹیاں اور بیٹے الگ الگ گھر میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے، لکشمن مائندن نئے گھر کی تعمیر کررہے تھے تو اسی بنا پر سامنے ہی ایک عارضی مکان بنار کر رہ رہے تھے، قتل کی اصل وجوہات سامنے نہیں آئی ہے ، پولس معاملہ درج کرکے اہلِ خانہ سے اور دیگر دوست واحباب سے تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔ 


منگلور :فائرنگ سے اسکول کی کھڑکی کو پہنچانقصان:انتظامیہ پریشان 

منگلور 28فروری (فکروخبرنیوز ) موڈوشیڈے نامی علاقے میں واقع اسکول میں اُس وقت افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا جب یہاں کی ایک کھڑکی میں فائرنگ کی وجہ سے گولی لگی اور شیشہ ٹوٹ گیا۔ اطلاع کے مطابق دکشن کنڑا گورنمنٹ ہائی اسکول ،موڈوشیڈی کے قریب کوسٹ گارڈ کی ٹریننگ جاری تھی ، اس ٹریننگ کے درمیان ایک کوسٹ گارڈ کی غلط فائرنگ کی وجہ سے اسکول کی کھڑی میں گولی آلگی، جب کہ یہ ٹریننگ اسکول سے صرف150میٹر کی دوری پر ہورہی تھی ، دوران سبق دسویں جماعت کے کھڑکی سے یہ گولی لگی تھی ۔کلاس ٹیچر یہ ماجرا دیکھ کر دوسرے کلاس ٹیچر سے بات کرہی رہی تھی کہ اچانک نویں جماعت کے کھڑکی سے ایک اور گولی آلگی ،اسکول انتظامیہ کے ذمہدران فوری ٹریننگ کیمپ پہنچے اور اس کی اطلاع کی ، مگر ہائیر افسران پوری طرح اس بات سے انکار کرنے لگے کہ ایسا نہیں ہوسکتا، ایسے تیسے یہ خبر جیسے ہی گاؤں بھر میں پھیلی تو پھر مقامی لوگ ٹریننگ کیمپ پہنچ کر افسران کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ لفظی جھڑپ کے دوران حالات تھوڑی دیر کے لئے کشیدہ بھی نظر آئے۔

Share this post

Loading...