نہ تھمنے والا گولڈ اسمگلنگ کا سلسلہ :تیس لاکھ کا غیر قانونی سونا برآمد :دو افراد گرفتار (مزید ساحلی خبریں)

قتل کی واردات: چار ملزم پولس حراست میں 

منگلور 18؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) چند روز قبل موڈبدری میں پیش آئے بجرنگ دل کے کارکن پرشانت پجاری کے قتل معاملہ میں اب تک پولیس چار افراد کو گرفتار کرچکی ہے جن کی شناخت محمد حنیف (36) محمد الیاس (26) ابراہیم (24) اور رشید (39) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان چاروں کا تعلق سورتکل اور بچپے سے بتایا جارہا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر ایس مرغان نے کہا کہ ملزمین اشوک اور واسو کے علاہ جیا کوٹین کے ایک اقدامِ قتل کے ملزم ہیں ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ قتل معاملہ کا اہم ملزم محمد حنیف ہے جبکہ دیگر تین افراد کو اس کے مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔


شوہر کا قتل :خاتون عاشق کے ساتھ گرفتار

بنگلور 18؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شوہر کے قتل کے الزام میں ایک خاتون کواس کے عاشق اور دیگر دوافراد کے ساتھ حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت اسماء (36) (عاشق) فہید (36) عمران پاشا (31) اور حیدرعلی اورصادق پاشا(18) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنے پڑوسی فہید سے تعلقات بنائے ہوئے تھی اسی کے چلتے اپنے شوہر جو کہ رکشہ ڈرائیور ہے دیگر دو افراد کے مدد سے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسماء کے شوہر قریشی نے چار ماہ قبل شیامپور روڈ نامی علاقے میں ایک گھر کرایہ پر لے کررہائش پذیر تھا۔ اس دوران اسماء کے تعلقات فہید سے ہوگئے ۔ معاشقہ جب بازار میں آیا اور لوگوں کے زبانوں پر چرچے چلنے لگے تو اسماء کو اس کے شوہر نے سمجھایا تھااور یہی رویہ فہید سے بھی اختیار کرتے ہوئے وارننگ دی تھی۔ اس خفا فہید اور اسماء نے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔ فہید نے اسماء کے بھائی عمران سے رابطہ کیا جس نے اپنے بہنوئی کو ختم کرنے کے لیے ساتھ دینے پراپنی رضا مندی جتائی ۔ طئے شدہ منصوبے کے تحت پاشا ہینور کراس کے قریب ہتھیار کے ساتھ گھات لگاکر بیٹھ گیا۔ فہید نے قریشی کارکشہ ہینور جانے کے لیے کرایہ پر لیا۔ جب یہ ہینور کراس پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود پاشا اور دیگر دو ساتھیوں نے اس کا قتل کرنے کے بعد لاش کھائی میں پھینکتے ہوئے اس کے ہی رکشہ پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین نے رکشہ دوسری جگہ لے جانے کے لیے صادق پاشا نامی شخص کا سہارا لیا۔ قریشی کے بھائی شہید اللہ نے اپنے بھائی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔ مقامی لوگوں نے ایک لڑکے کو کھائی کے قریب آتے جاتے دیکھا اور بنگلور پولیس کو اس کی اطلاع کردی جنہوں نے لاش وہاں سے نکالنے کے بعد لاش قریشی کے ہونے کی تصدیق کردی۔ 

Share this post

Loading...