تفصیلات کے مطابق منگلور کے ڈیرلا کٹے علاقے کے بیس افراد تمل ناڈو سے لوٹ رہے تھے کہ میسور کے قریب سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹینکر سے ان کی ٹراویلر ٹمپو ٹکراگئی جس کی وجہ سے موقع واردات پر ہی نو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ کی وجہ ڈارئیور کونیند کا غلبہ بتایا جارہا ہے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو یہاں کے ایک نجی اسپتال پہنچایا تھا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔لاری بھارت پٹرولیم کے گیس سلینڈروں سے بھری ہوئی تھی جو منگلور سے ریاست کے دیگر علاقوں کے علاوہ تمل ناڈو لے جائے جارہے تھے۔ یہ حادثہ آج صبح قریب پانچ بجے پیش آیا ۔
Share this post
