بنگلورو 02/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) ریاستی اسمبلی کے لیے ہوئے حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے نااہل اراکین اسمبلی نے بی جے پی کو برسراقتدار لانے کانگریس، جے ڈی ایس پر مشتمل مخلوط حکومت کو گرایا تھا۔ کابینہ توسیع میں ہورہی تاخیر کی وجہ سے ان اراکین اسمبلی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ اب وہ وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا سے منت کررہے ہیں کہ انہیں کابینہ میں شامل کرکے ان کی عزت بچائی جائے۔ شہر کے ڈالرس کالونی میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرکے ان اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے یہ مطالبہ کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹیوں سے ہم منتخب ہوگئے تھے۔ بی جے پی کو اقتدار پر لانے کے لیے ہم نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر کمار سوامی کی قیادت والی حکومت کو گرادیا تھا۔ اس کی پاداش میں ہمیں نااہل قرار دیا گیا۔ اس کے بعد ہم نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے باوجود اب تک ہمیں کابینہ میں نہیں لیا گیا ہے۔ اہیں جلد از جلد کابینہ میں شامل کرنے کا بی جے پی سے نو منتخب اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ : سالار
Share this post
