میسور میں بھی اب جعلی نوٹیں برآمد (مزید ساحلی خبریں )

پولیس کی جانب سے دوبارہ کی گئی تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ روشن نامی شخص نے مذکورہ افراد کو بازار میں عام کرنے کے لیے یہ نوٹیں دی ہیں۔ پولیس نے اس کے بعد میٹا گلی میں واقع روشن کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کی جہاں سے دو ہزار کی مزید 34نوٹیں ،پچاس اور بیس روپئے کے جعلی نوٹیں بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق روشن دو ہزار کے نوٹوں کی فوٹو کاپی کرکے انہیں عام کرنے کے لیے دیگر لوگوں کا تعاون حاصل کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین میسور کے وجیا نگر اور منڈیا کے مالاولی نامی گاؤں میں پیش آنے والی چوری کی واردات بھی پولیس کو مطلوب تھے۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل چک منگلور میں ایک سبزی فروش شخص کوکسی نے جعلی نوٹ دے کر خریداری کی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں بھی معاملہ درج کرلیا تھا۔ 


جعلی کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے چار لاکھ رروپئے لوٹ لیے:پانچ افراد گرفتار 

کاسرگوڈ 19؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) جعلی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مہنگی اشیاء کی خریدکرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے پانچ افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت کے وی بشیر (31) اس کا رشتہ دار عبدالرحمن (30) مقیم کنور ، محمد نجیب (24) محمد ریاض (22) اور معروف باسط علی (20) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد جعلی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مہنگی اشیاء کی خریدی کیا کرتے تھے اور پاکٹ منی کے لیے اسے دوبارہ فروخت کیا کرتے تھے، ملزمین پر الزام ہے کہ وہ مالدار لوگوں کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے آن لائن ڈاٹا اپنے کارڈس میں منتقل کرتے تھے اور یہ معلومات دینے والوں کو وہ رقم بھی دیا کرتے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو سپرنڈنٹ آف پولیس تھومسون جوس کو ملی اطلاعات کے بعد ایک زیورات کی دکان کے پارکنگ سے گرفتار کرلیا گیا اور دفعہ 468اور 471کے تحت معاملہ درج کرلینے کے بعد عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ پولیس نے ممبئی میں موجود اس کا ماسٹر مائنڈسیف اور نشاد مقیم اپلا کی گرفتاری کے لیے جال بچھادیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے 67کریڈٹ کارڈس ، سات موبائل فوون ، سواپ مشین ، لیپ ٹاپ اور ایک موٹر بائک ضبط کرلی ہے۔ 

Share this post

Loading...