ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے سترہ افراد سیاحت کے لئے اوٹی جا رہے تھے کہ اسی دوران کیلاگٹے میں ہونسور میسور اہم شاہراہ پر صبح 4:00بجے ایک تیز رفتار لاری ان کی منی بس سے جاٹکرائی ، اس حادثہ کے سبب تین افراد موقع واردات پر ہی جاں بحق ہو گئے ،جبکہ اس حادثہ میں 14دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جبکہ پولس نے موقع پر پہونچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے میسور اسپتا ل منتقل کر دیا ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہے ۔
Share this post
