میسورو : یکم اپریل 2019(فکروخبر نیوز) کے آر نگر تعلقہ میں شادی کے گھر کھانا تناول کرنے کے بعد چالیس سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہونے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ان افراد میں اٹھارہ بچے شامل ہیں جنہیں تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے ان اٹھارہ بچے کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی۔ ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر ویکٹینش کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فوڈ پوئزننگ کا نتیجہ یا پھر خراب پانی پینے کی وجہ سے پیش آسکتا ہے۔ سبھی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this post
