قطبہ گاؤں میں گزشتہ سال کے فرقہ وارانہ فسادمیں ایک خاتون سمیت آٹھ افرادہلاک ہوگئے جب کہ ۲۰؍دیگرافراد زخمی ہوگئے تھے پولیس نے اس سلسلے میں ۱۱۰؍افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ معاملے کی جانچ کیلئے ایس آئی کی ٹیم تشکیل کی گئی تھی ٹیم کے مطابق فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ طورپر ۵۰سے زائد افرادشامل تھے۔ جن میں سے ابھی تک ۱۴؍افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے جب دیگر ملزمین مفرورہیں۔
موٹرسائیکل کے دھوئیں سے دادی وپوتے کی موت
میرٹھ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع )لاپرواہی کے سبب موٹرسائیکل کے دھوئیں سے دادی اور پوتے کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ ریاست کے میرٹھ ضلع کے گاؤں ہریا میں پیش آیا ہے۔متوفی کے اہل خانہ اورمقامی لوگوں کی اپیل پر پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کے دھوئیں سے عبدالرحمان (۲۲)اورمختاری(۸۰)کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رحمان نے اپنی موٹرسائیکل کا انجن بندھوایاتھا مستری نے کہا تھا کہ کچھ گھنٹوں کیلئے موٹرسائیکل کواسٹاٹ کرکے چھوڑدینا ۔ مستری کے مطابق عبدالرحمان اپنی موٹرسائیکل اسٹاٹ کرنے کے بعد سوگیاتھا ۔قریب ہی اس کی دادی مختاری سورہی تھی کمرے کا دروازہ اورکھڑکی بند ہونے کے سبب آہستہ آہستہ کمرے میں د ھواں بھر گیا۔ دوشنبہ کی صبح جب کافی دیرتک دونوں بیدار نہیں ہوئے تو اہل خانہ نے دروازے کو توڑا اوردیکھا کہ دادی اورپوتا مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ حت مرکز کے انچارج ڈاکٹرسدھیر کے مطابق موٹرسائیکل کے سائیلینسرسے زہریلا دھواں نکلتاہے جو موت کا سبب ہوسکتا ہے۔اس واقعہ میں بھی یہی پیش آیا۔پولیس کے مطابق اہل خانہ اور گاؤں کے لوگ مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تھے اسی لئے ان کی تحریری اپیل پر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کرائے بغیر اہل خانہ کوسپرد کردیاگیا۔
گرفتاری کے خلاف رہائی منچ نے اٹھائی آواز
لکھنؤ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع )دہشت گردی کے نام پر پکڑے گئے خالف مجاہد کی گرفتاری کی ساتویں برسی پر رہائی منچ نے آج کا دن گرفتاری کے خلاف منایا۔ منچ کی جانب سے پریس کلب میں ناجائز گرفتاریاں اور انصاف کی جدو جہد موضوع پر نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں ادیب، صحافی، ٹریڈ یونین اور منچ کے لیڈروں نے اپنے خیال ظاہر کئے۔ نشست میں چھ نکاتی تجویز پاس کی گئی جن میں مولانا خالد مجاہد کے قتل کی تفتیش متاثر کرنے پولیس افسروں کو گرفتار کرنے، انتخابی وعدہ کے مطابق ایس پی حکومت دہشت گردی کے الزامات سے پاک مسلم نوجوانوں کی باز آبادکاری کرنے، نمیش کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرنے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ نشست کو خطاب کرتے ہوئے ادیب شیو مورتی نے کہا کہ دلت ، آدی واسی اور مسلمانوں کے خلاف پورا بندوبست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ تب رکے گا جب مسلمانوں کو دہشت گردی کے نام پر پھنسانے اور فرضی انکاؤنٹر میں مارنے والے جیل بھیجے جائیں۔ جیسا کہ گجرات میں دیکھنے کو ملا۔ دہلی سے آئے سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن نے کہا کہ آج ملک کے دلت، آدی واسی اور مسلمان سماج کا مقام اپنی آبادی سے زیادہ جیلوں میں ہے۔ اس کیلئے صرف پولیس ہی نہیں بلکہ ملک کا سیاسی ڈھانچہ بھی ذمہ دار ہے۔ میگ سیسے انعام یافتہ سندیپ پانڈے نے کہا کہ رہائی منچ کی لڑائی نے حکومت پر ایک دباؤ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نمیش کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرانے کیلئے جدو جہد جاری رکھنی ہوگی۔ مولاناخالد مجاہد کے چچیرے بھائی شاہد نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ مولانا کو غلط طریقہ سے اٹھایا گیا۔ نشست کو منچ کے صدر محمد شعیب ، راگھویندر پرتاپ سنگھ، شیواجی رائے، طاہرہ حسن وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
بنگلہ بازارکے نزدیک ہوگی دھرنے کی جگہ
لکھنؤ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع ) وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر لکھنؤ کے کمشنر پر سات دن کے اندر ہی نئے جائے دھرنا کو نشانزدکرکے اس سے انتظامیہ کو روشناس کرا دیا ہے۔ یہ جگہ بنگلہ بازار کے پاس ہے۔ کمشنر مہیش گپتا کا کہنا ہے کہ نئے جائے دھرنا کی جگہ تقریباً طے کر دی گئی ہے۔ جگہ کی نوعیت سمیت کچھ خانہ پُری باقی رہ گئی ہے۔اس کام کو بھی جلد ہی پوراکر لیا جائے گا۔ واضح ہو کہ شہر کو جام سے نجات دلانے کیلئے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے نئے جائے دھرنا کی جگہ نشانزدکرنے کیلئے کمشنر مہیش گپتا کو سات دن کا وقت دیا تھا۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری آلوک رنجن نے بھی آج جلسہ میں کہا ہے کہ جائے دھرنا بنگلہ بازار کی طرف ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ہونا چاہئے تاکہ دھرنے دینے کیلئے آنے والے لوگوں کو بھی دقت نہ ہو اور ٹریفک نظام بھی متاثر نہ ہونے پائے۔
اترپردیش کو ملے گی جمنا علاقہ میں کئی سو ایکڑ زمین
لکھنؤ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے درمیان سرحد پر لگی زمین کے بہتر استعال کو لیکر آج ایک جلسہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ریاستوں کی سرحد پر آبپاشی محکمہ کے کئی سو ایکڑ آراضی ہے جو تنازعات کے سبب کسی استعمال میں نہیں ہے۔ نئی دہلی میں منعقد اس جلسہ میں دونوں ریاستوں کی سرحد پر جمنا علاقہ میں مہیا زمین کے فروغ اور بہتر استعمال ناجائز قبضہ سے پاک کرانے جیسے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی حکومت نے تعلیمی ادارہ احاطہ کی توسیع کیلئے آراضی الاٹمنٹ پر بھی چرچا کی۔
جلسہ میں یہ اتفاق بنا کہ معینہ مدت میں دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹری سے متعلق محکمہ جاتی افسروں کے ساتھ نقشہ اور خسرہ کی بنیاد پر زمین دستاویزوں کا معائنہ کریں گے جس میں زمین کے استعمال پر فیصلہ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس جلسہ کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ جلسہ میں وزیر تعمیرات عامہ شیو پال سنگھ یادو، چیف سکریٹری آلوک رنجن، دہلی کے چیف سکریٹری ڈی ایم سپولیا، چیف سکریٹری آبپاشی دیپک سنگھل بھی موجود تھے۔
Share this post
