متھوٹ فائنسانس نامی مالی ادارے میں بندوق کی نوک پر لوٹنے کی کوشش (مزید ساحلی خبریں)

اس دوران انہوں نے بندوق کی نوک دکھاکر گاہکوں اور فائنانس کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ گروہ پر نظر رکھنے والے فائنانس منیجر نے خفیہ سائرن آن کردیا جس سے لٹیرے بوکھلا گئے اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لٹیرے فرار ہونے کے دوران اپنیے چپل بھی چھوڑبھاتے۔ ڈاگ اسکواڈ عملہ نے لٹیروں کا سراغ لگانے کیکو شش کی لیکن اومنی کار جہاں رکی تھی وہیں تک کا پتہ چل پارہا ہے۔ فنگرپرنٹس کا عملہ نے بھی جائے واردات پر پہنچ کر معلومات حاصل کی  ہیں۔ پنمبور اے ایس پی مدن گواناکر ، سی سی بھی انسپکٹر ویلانٹائن ڈیسوزا اور سورتکل سرکل انسپکٹر منجوناتھ بھی جائے واردات پر پہنچ کر فائنانس کے سی سی ٹی وی کیمرہ اور آس پاس کے دکانوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج حاصل کیے ہیں اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سورتکل پولیس معاملہ کی پوری تحقیقات کررہی ہے۔ 


ایرفون کان میں لگا کر ریلوے ٹراک پر چہل قدمی کرنا مہنگاپڑا

بیس سالہ نوجوان ریل کی زد میں آکر ہلاک 

منگلور 5دسمبر (فکروخبرنیوز ) ریلوے ٹراک پر چلنا ہی خطرناک ہوتا پھر اس کے ساتھ کان میں ایر فون لگا کر چلنا مانو موت کودعوت دینے کے برابر ہے۔یہاں بروز جمعہ پاونجے نامی علاقے کے قریب ایک ایسا ہی خطرناک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے کمٹہ کے چنداور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جس کی شناخت چیتن چندراکانت کی حیثت سے کرلی گئی ہے ، وہ ریلوے کی زد میں آکر ہلا ک ہوگیا، جو کہ میکانکل انجنیئرنگ کے تیسرے سال میں زیرِ تعلیم تھا، اطلاع کے مطابق بروز جمع علی الصبح مہلوک چیتن اپنے دوست سہانا اور لکشمیش کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا بتایاجارہاہے کہ لکشمیش اور سہانا چیتن کے تھوڑے فاصلے پر تھے ،ا ور چیتن کان میں ایر فون لگا کر کچھ سنتے ہوئے چہل قدمی کررہا تھا، اس بیچ تیز رفتارٹرین آتی دکھائی دی تو چیتن کے دوست چلانے لگے مگر اس کے کان میں ایر فون ہونے کی وجہ سے وہ سن نہیں پایا اور اسطرح تیز رفتار ٹرین ا سکو روندتے ہوئے نکل گئی۔ اس کے مذکورہ بالا دو دوستوں کو بھی اس کو بچانے کی کوشش میں زخم پہنچے ہیں۔ سرتکل پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...