شر پسندوں نے نئی کار جلاڈالی
کاسرگوڈ :27؍نومبر(فکروخبر نیوز) موگرل پتور کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ایک رہائش گاہ کے احاطہ میں کھڑی نئی کار جلاکر فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ زوردار آواز سن کر جیسے ہی لوگ اپنے اپنے مکان سے نکلے توانہوں نے دیکھا کہ کار کو آگ لگی ہوئی جس کے بعد لوگوں نے مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش ،جب تک آگ بجھتی کار پوری طرح جل چکی تھی،لیکن کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ کہ اس کے پیچھے کون ہے،بتایا جا رہا ہے کہ رہائش گاہ کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا گیا تھا، کیمرہ میں دو انجان افراد دکھائی دئے ہیں جو کہ ہیلمیٹ سے اپنا چہرہ ڈھانکے ہوئے اس جگہ کا چکر کاٹ رہے ہیں ،اس بات کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرپسندوں نے گاڑی جلانے سے قبل اس پر خوب پٹرول بہایاتھا جس کی وجہ سے گاڑی کو کافی نقصان پہونچا ہے،پولس نے اس سلسلہ میں کافی تفتیش کی لیکن اس جرم کو انجام دینے کے پیچھے کون ہے اور وجوہات کیا ہیں ،،ابھی تک کسی بات کا خلاصہ نہیں ہو پایا ہے،پولس سپرنٹنڈنٹ تھامسن کی قیادت والی ٹیم اس معاملہ کی جانچ میں لگی ہوئی ہے،
منگلور کے تاجر کی پراسرار طور پر خودکشی
منگلور:27؍نومبر(فکروخبرنیوز)کاروباری میدان کے ایک ابھرتے ہوئے تاجر کی پر اسرار طور پر خودکشی کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، فکروخبر ذرائع کے مطابق کنداپور سے تعلق رکھنے والے ہریش راو نے دیربیل کونچاڑی نامی علاقہ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کرلی ،اس کی لاش گھر کی چھت پر لٹکتی ہوئی پائی گئی ،اس طرح کے سنگین قدم اٹھانے کے پیچھے کیا وجوہات تھی اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے ،ہریش کے بارے بتایا جا رہا ہے کہ وہ منگلور میں کاروبار کیا کرتا تھا اورایک مشہور کاروباری کے طور پر اسے جانا جاتا تھا ،بیوی اور دو بچوں کو پیچھے چھوڑ اس نے خودکشی کرلی ،معاملہ پولس تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے ،پولس خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے میں لگی ہوئی ہے
Share this post
