مطالبات کو لے کر سرکاری ملازمین کا ریاست گیر ہڑتال(مزید ساحلی خبریں)

اس احتجاج میں محکمہ ریوینیو، رجسٹریشن آفس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، اگریکلچرل، محکمۂ جنگلات و دیگر محکموں کے ملازمیں شریک تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ جس طرح مرکزی حکومت کے ذیل میں آنے والے سرکاری ملازمین کا بھتہ پے کمیشن کے تحت 23.5فیصد بڑھایا گیا ہے اسی طرح ان کے بھی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ، اس موقع پر مختلف محکموں کے ملازمین نے جلوس بھی نکالا اور پھر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ کر ان کو میمورنڈم پیش کیا۔ 


بجلی و کڑک کی وجہ سے گھر کو نقصان 

سرتکل02جون (فکروخبرنیوز ) موسلادھار بارش کے ساتھ بجلی چمکنے اور ایک گھر پر گرنے کی وجہ سے ایک گھر کے چھت اُڑنے اور گھر کو نقصان پہنچنے کی خبر موصو ہوئی ہے ۔اطلاع کے مطابق یہ حادثہ سرتکل میں پیش آیا، اور اچانک بجلی گرنے کی وجہ سے گھر کی الیکٹرانک اشیاء کو نقصان پہنچا جس میں ٹیلی ویژن، مکسر، پنکھے سمیت دیگر اشیاء موجود ہیں، نقصان کا جملہ تخمینہ 25ہزار روپئے لگایا گیا ہے ، پرمودے گرام پنچایت کے ذمہ داران نے متاثرہ گھر پہنچ کرمعائنہ کیااور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد معاوضہ کی رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کی ۔ 

Share this post

Loading...