دبئی کے بعد اب مسقط سے پہنچا جہاز منگلورو، تمام مسافر کو کیا گیا کورنٹائن

منگلورو 21/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) وندے بھارت مشن کے تحت بیرونِ ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی سے دو جہاز منگلورو پہنچنے کے بعد مسقط سے پہلا جہاز بدھ کی رات منگلورو ایرپورٹ پہنچا جس پر 63مسافر سوار تھے۔ 
    ذرائع کے مطابق یہ جہاز پہلے بنگلورو ایرپورٹ پہنچا جہاں مسافروں کوا تارنے کے بعد رات آٹھ بجکر پانچ منٹ پر منگلورو ایرپورٹ پہنچا۔ جملہ مسافرو ں کو اسکریننگ کے مراحل سے گذارا گیا، اس کے ساتھ ساتھ انہیں سم کارڈ اور ہیلتھ کٹس بھی دئے گئے اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھاجس کے بعد ان کے ہاتھوں پر اسٹامپ کیا گیا اور انہیں کورنٹائن سینٹر بھیج دیا گیا۔

Share this post

Loading...