مسلمانوں کی حمایت میں کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ آئے سامنے :  کہا،کسی کی غلطی کی وجہ سے پوری مسلم برادری کو ذمہ دار ٹہرانا سراسر غلط

بنگلورو 07/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  ملک میں کورونا وائرس کو لے کر میڈیا میں چل رہی بحثوں سے مسلمانوں کو کافی تکلیف پہنچی ہے اور بعض غیر ذمہ دار میڈیا نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جو کہ سراسر غلط ہے۔ مسلم تنظیموں کے ساتھ ساتھ ان کے لیڈران بھی اس منافرت پر سخت تنقید کررہے ہیں۔ اب برادرانِ وطن کی تعداد کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر مسلمانوں کی حمایت میں بیان دئیے جارہے ہیں اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے دوران مسلمانوں کو ہدفِ تنقید کا نشانہ بنانے کو وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ اسے لوگوں کے خلاف وہ کارروائی کرنے سے نہیں چوکیں گے اور اس معاملہ میں کسی بھی طرح دوبارہ غور نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے پورے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹہرانا غلط ہے۔ کرونا وائرس کی روک تھام پر مسلمانوں کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک میٹنگ کے دوران یہ باتیں سامنے آئیں کہ مسلمانوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی بھر پور خدمات پیش کی ہیں، نماز مسجدوں میں پڑھنے کے بجائے وہ اپنے اپنے گھروں میں میں ادا کررہے ہیں اور اس طرح کا تعاون کرنے والوں کو ہدفِ تنقید کا نشانہ بنانا سراسر غلط ہے۔ 

Share this post

Loading...