بتایا جارہاہے کہ کل رات قریب ساڑھے آٹھ بجے ایک تنہا مسلم نوجوان پیدل جارہا تھا کہ اچانک حزب مخالف کے کچھ نوجوانوں نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کو بلاوجہ زخمی کردیا۔جس کی بنا پر دونوں گروپوں کے نوجوان مد مقابل آگئے اور پھر پتھر بازی شروع کی۔ اس موقع پر تمام دکانیں وغیرہ بند کردی گئیں، جب کہ مقامی پولس نے فوری موقع واردات پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کی شناخت سریش، سداشوا، ستیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو یہاں وٹلا کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔
Share this post
