مسلم نوجوانوں پر بڑھتے حملے اور پولس انتظامیہ کی لاپرواہی

ان باتوں کا اظہار وزیر رماناتھ رائے نے کیا ہے، حالیہ کڈپو میں مویشیوں کو لے جارہے مسلم نوجوانوں پر سنگھ پریوار کے غنڈوں کے حملوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بہت سخت رویہ ا ختیار کرتے ہوئے ن باتوں کو اظہار کیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہماری سرکار اقلیتوں کے تحفظ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے مگر ان پر حملے کئے جانے کی واردات میں کوئی کمی نہیں آرہی ، ان پر ظلم و ستم ہونے کے باوجود پولس افسران آنکھ بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے،۔ سابق میئر جناب اشرف صاحب نے اقلیتوں کے ایک خصوصی اجلاس میں حالیہ پانچ مسلم نوجوان پر حملہ کئے جانے کی واردات کو پولس کی لاپرواہی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر یہ حملے کروارہی ہے، کانگریس حکومت اس پر دھیان نہیں دے رہی۔ وزیر رماناتھ رائے نے بھروسہ دلایا ہے کہ پولس پر بار بار دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ خاطیوں کو گرفتار کیا جائے، تین خاطیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اوربقیہ ملزموں کو عنقریب دھر لیا جائے گا۔

Share this post

Loading...