لڑکی کی جانب سے اپنے مذہب کی شناخت اور منگنی ہونے کی بات کہے جانے کے باوجود غنڈے اپنی غنڈہ گردی سے باز نہیں آئے اور نشانہ بناتے رہے، اس بیچ جب یہاں کا ماحول گرما گیا تو بیلتنگڈی پولس موقع واردا ت پر پہنچ کر فوری ان دونوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حالات کو کنٹرول میں کرلیا۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھ کر پولس کی زائد فور س تعینات کی گئی ہے ، اور عام امن پسند عوام زعفرانی غنڈوں کی اس خودساختہ پولس گری اور غنڈہ گردی سے تنگ آکر پولس سے شکایت کررہی ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا؟
Share this post
