مسلم خاتون کومردہ جانور کا گوشت کھانے کے لئے مجبور کیاگیا ۔(مزید ملکی خبریں)

متاثرہ خاتون جس کا نام نجمہ بتایا جارہا ہے کہ کے بیان کے مطابق  ملزم جس کی شناخت روجواور اس کا 23سال کا بیٹا وشال جو کھوڈا کالونی میں رہتے ہیں کی حیثیت سے کی گئی ہے  دونوں گھر میں داخل ہوئے اور ان کے ہاتھ میں گوشت کا تکڑا اور چاقو بھی تھا۔جب تک وہ کچھ سمجھتی ماں او ربیٹا دونوں نے اس عزت نفس پر حملے کرتے ہوئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔ بعدازاں وشال نے نجمہ کے دونوں پکڑے اور اس کی ماں نے جبری نجمہ کے ماں میں مردہ جانور کاگوشت ٹھونس دیا۔جو ایف ائی آر نجمہ نے داخل کرائی ہے اس میں کہاگیا ہے کہ اس کی چیخ وپکار سن کر پڑوسی نجمہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئے  مذکورہ ملزمین ماں او ربیٹا نے جب گھر کے باہر کھڑے ہجوم کو دیکھا تو وہ نجمہ کے گھر میں ہی گوشت کا بچا ہوا تکڑا چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔مذکورہ واقعہ کے خلاف مایور پوری میں ایک شکایت درج کرائی گئی ۔شکایت ملنے کے بعد پولیس متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ کر وہاں پرپڑے گوشت کا تکڑاتحویل میں لے کر تحقیقات کے لئے روانہ کردیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کے دونوں ملزمین پہلے نجمہ کے پڑوس میں رہتے تھے ۔ مگر چھوٹی تنازع کے بعد وہ کھوڈا کالونی منتقل ہوگئے ۔ ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ انہیں کسی تانترک نے کہاہے کہ انہیں شیطانی قوت سے بچنا  ہے تو وہ نجمہ کو مردہ جانور کاگوشت کھلائیں۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 

 

نوٹوں کی تنسیخ سے سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ

نئی دہلی : 05؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)دہلی کسٹمس میں تقریباً 240کلوگرام سونا مالی سال 2016-17ء کے درمیان ضبط کیا گیا ۔ جب کہ 2015-16ء میں ضبط شدہ سونے سے یہ مقدار 190کلوگرام ٹن ہے ۔ تقریباً 355واقعات سونے کی اسمگلنگ کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالی سال 2015-16 کے درمیان پیش آئے تھے جب کہ مالی سال 2016-17ء کے دوران عہدیداروں نے 240کلوگرام سونا ضبط کیا جس کی قیمت موجودہ بازار کی شرح کے اعتبار سے 132کروڑ روپئے ہوتی ہیں ۔ سینئر کسٹم عہدیدار نے کہا کہ 190افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ خاص طور پر نوٹوں کی تنسیخ کے اعلان کے بعد گذشتہ سال 8نومبر سے سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔( سیاست ڈاٹ کام )

Share this post

Loading...