عزیز برادران وطن ۔ السلام علیکم۔
عید تمام مسلمانوں کے لیے خوشی کا پیغام لاتی ہے۔ مگر یہ عید ایک مختلف ہی عید ہو گی جس کا تصور بھی کبھی کسی نے نہیں کیا ہوگا۔ نہ عید گاہ، نہ مصافحہ، نہ گلے ملنا، نہ کسی کے گھر جانا ، نہ کوئی جلسہ نہ تقریب ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ گھر سے نکلنا بھی محال۔لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ کورونا ایک حقیقت ہے۔ اس سے خود بھی بچنا اور اپنے اہل و عیال کو بھی بچانا، ہر ایک کا دینی ،اخلاقی اور ملی فرض ہے۔ اس وایرس کے ہولناک نتایج کے پیش نظر کتنے ہی مسلم ممالک نے جس میں سعودی عرب بھی شامل ہے، کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ خلیج کونسل اور قوم کے ذمہ دار فرد ہونے کے ناطے میں اپنے تمام برادران وطن سے سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بار عید کی ان تمام مخصوص سرگرمیوں سے احتراز کریں اور نہایت ہی سادگی سے عید مناییٔں۔ سماجی فاصلے قایمٔ رکھیں اورہر احتیاط کو اپنے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے لیے لازم و ملزوم کریں۔ آن لایٔن پروگراموں کے انعقاد البتہ کیے جا سکتے ہیں۔ انشا اللہ آینٔدہ عیدیں تو ہے ہی، اس میں عید کے شایان شان ہم خوشیاں مناییٔں گے۔
اس ضمن میں بھٹکل قاضی صاحبان نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان کو ضرور سنیں۔
تمام برادران وطن کی خدمت میں خلیج کونسل اور اس کی تمام ممبر جماعتوں کی جانب سے عید کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یونس قاضیا۔ سیکریٹری جنرل ۔ بھٹکل مسلم خلیج کونسل ۔
Share this post
