انڈیانا اسپتال منگلور اور بھٹکل مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 25ستمبر بروز اتوارکو مفت طبی کیمپ کا انعقاد (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

اس موقع پر مذکورہ فاؤنڈیشن کے فعال رکن ، استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل ونائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب صاحب نے مذہب اسلام میں لوگوں کی خدمت پر مقررہ کردہ اجر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں جب ایک پرندے کو کھلانے پر اجر ملتا ہے تو لوگوں کی خدمت کرنے اور خصوصاً علاج ومعالجہ کے لیے صحیح ڈاکٹروں کی رہنمائی اور غریب لوگوں کو اس کے لیے امداد فراہم کرنے پر یقیناًاللہ اجر عظیم سے نوازے گا۔ مولانا نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ فاؤنڈیشن لوگوں کی خدمت کی غرض سے قائم کیا گیا اور اس کا مقصد ہرگز نام و نمود اور شہرت نہیں ہے۔ مولانا نے اس کے قیام کے مقاصد پر رشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ صحیح ڈاکٹروں تک نہ پہنچنے کی وجہ سے ان کا علاج مکمل طریقے پر نہیں ہوپاتا اور ان کی جیب بھی ڈھیلی ہوجاتی ہے۔ اسی لیے شہر کے چند افراد نے مل کر مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کے تحت لوگوں کے امراض کی صحیح تشخیص کے لیے ان کو ڈاکٹروں کی رہنمائی اور علاج ومعالجہ کے لیے غریب لوگوں کی امداد کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ جناب ابو الکلام شاہ بندری عرف بھٹی کلام نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی صحیح رہنمائی کرنا ہے اور اس فاؤنڈیشن کے تحت ہم ماہر ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے لوگوں کا صحیح علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی حتی المقدور ان کی امداد بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہمیں اس کا بہت بڑا اس وقت حاصل ہوتا ہے جب ہم ایمرجنسی معاملات کو منگلور بھیجتے ہیں اور اس وقت ہم فوری طور پر ڈاکٹروں سے رابطہ کرتے ہوئے پہلے ہی انہیں حالات سے آگاہی دیتے ہیں جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی وہاں پر موجود ہوتی ہے اور اس کے علاج ومعالجہ میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سکریٹری جناب اقبال ، سہیل اور جاوید وغیرہ موجود تھے۔ 


کنداپور میں پیش آئی دن دہاڑے چوری کی واردات 

لاکھوں روپئے کی مالیت پر ہاتھ صاف 

کنداپور 21؍ ستمبر (فکرخبرنیوز) دن دہاڑے گھر میں گھس کر اس میں موجود قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات آج تعلقہ کے نیرمبلی علاقے میں پیش آئی ہے۔ لٹیرے نقدی اور زیورات پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ مکان جی پی چندرا ہولا کی ملکیت میں آتا ہے جو شہر میں شاستری پارک کے قریب ایک جوس کی دکان چلایا کرتا ہے اور اس بیوی اس کا تعاون کرتی ہے۔ آج دوپہر گھر میں مکینوں کی غیر موجودگی فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ واردات انجام دی۔ لیٹروں نے پہلے لوہے کی سلاخوں سے گھر کا دروازہ توڑدیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر کی الماریوں میں تالالگانے بھول گئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں نے قریب 104گرام سونے کے زیورات ، 1.25کلو چاندی کے زیورات اور پینتیس ہزار روپئے نقدی لے اڑے۔ مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد فنگر پرنٹس کے ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیموں نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واردات میں استعمال کیے جانے والا لوہے کا سلاخ پولیس نے برآمدکرلیا ہے۔

Share this post

Loading...