کرناٹک : مسلم کنڈکٹر کو ٹوپی اتارنے پر کیا گیا مجبور

muslim conductor, karnataka, karnataka news,

بنگلورو: 12؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) مسلم کنڈکٹر کو ٹوپی اتارنے پر مجبور کیے جانے کے بعد کرناٹک میں نئے تنازعہ نے جنم لیا ہے۔

کئی ٹویٹر صارفین نے جہاں ٹوپی اتارنے پر مجبور کرنے والی خاتون کی حمایت کی ہے تو اکثروں نے اسے اخلاقی پولیسنگ قراردیا ہے اورخاتون کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک ٹوپی پہنے مسلم کنڈکٹر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کویہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ حکومت نے آپ کو یونفارم دیا ہے ، کیا یہ ٹوپی بھی یونیفارم کا حصہ ہیں؟ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کنڈکٹر نے بڑی نرمی سے خاتون کے سوالوں کے جوابات دئیے اور آخر میں خاتون کے مجبور کرنے پر اس نے ٹوپی بھی اتار دی۔

وارتا بھارتی میں شائع خبر کے مطابق ٹویٹر پر چند لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد اس کی شدید تنقید بھی کی ہے، ان کا ماننا ہے کہ اس طرح  خاتون نے کنڈکٹر کو شرمندہ کیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی ایم ٹی سی کو اس خاتون کے خلاف پولیس شکایت درج کرنی چاہئے۔

کانگریس لیڈر لاونیا بلال نے ٹویٹ کیا، "تمام خواتین کو شکتی اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ براہ کرم اپنے ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف ملازمین کو ہراساں کرنا بند کریں۔ یہ غیر ضروری ہے اور یہ اخلاقی پولیسنگ ہے۔ ہم نے یہ مسئلہ اپنے وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی کے نوٹس میں لایا ہے۔

ایک تیسرے ٹویٹر صارف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہراساں کرنے کی ایسی حرکتوں پر آنکھیں بند نہ کرے بلکہ 'نفرت پھیلانے والی' خاتون کے خلاف کارروائی کرے۔

Share this post

Loading...