مسلم نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں مستقبل بنانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے بھٹکل فیڈریشن کا پروگرام

united impoerment bhatkal

بھٹکل07؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں مسلمانوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھانے کی غرض سے قائم یونائیٹیڈ ایمپورمنٹ اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے کل بھٹکل کا دورہ کیا۔ بھٹکل میں جملہ اسپورٹس سیینٹروں کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے کل بلال شادی ہال میں اس مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں یونائیٹیڈ ایمپورمنٹ  کے ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں سے جوڑ کر انہیں آگے بڑھانے کے اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

یونائیٹیڈ ایمپورمنٹ اسوسی ایشن کے صدر جناب سراج الدین یرمل نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں مختلف کیمونیٹی کی طرف سے نمائندگی کئ جا رہی ہے لیکن افسوس کہ مسلمان کھیل کے میدانوں میں زیادہ اوران میں باصلاحیت نوجوانوں کے باوجود وہ آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا احساس اس وقت ہوا جب ہم نے منگلورو پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا اس میں ہمیں پتہ چلا کہ صرف چار فیصد مسلمانوں نے حصہ لیا ہے۔ اس وقت اس بات پر غور کیا کہ کہ کھیل میں مسلمانوں کی ایک تعداد ہونے کے باوجود انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف کھیلوں کے حوالہ سے کہا کہ کرکٹ ہو یا کبڈی یا کوئی اور کھیل ، ہر جگہ مسلمانوں کی تعداد بہت ہی کم ہے 16 فیصد تعداد جب اوپر تک جاتی ہے تو صرف 2 فیصد مشکل سے رہ جاتی ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ لوگ کہاں گئے؟  انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے اس کو قائم کیاتو مسلم کیمونیٹی کے ساتھ خاص کرنے پر بہت سے سارے اعتراضات بھی سامنے آئے لیکن ہم نے سوچا کہ مختلف کیمونیٹی کے مقابلہ میں جب مسلمان کھیل کے میدانوں میں کم نظر آرہے ہیں تو انہیں آگے بڑھانے کے لیے اس طرح کے اقدامات ہونے چاہیے۔اس کے لیے 2019 میں یونائیٹیڈ ایمپورمنٹ ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت ابھی 2500 لوگ جڑچکے ہیں اور مزید جڑ رہے ہیں اس کے لیے آپ کومالی تعاون کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ صرف ایک فارم پر کرنا ہوگا۔ مقامی طور پر اس کے صدر اور سکریٹری منتخب ہوں گے اور مسلمان نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کےصدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے کہا کہ جب میرے علم میں یہ بات آئی کہ مسلمانوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے یونائیٹیڈ ایمپورمنٹ ایسوسی ایشن کام کررہے ہیں اور ان سے جب رابطہ ہوا اور بات ہوئی تو بڑی خوشی ہوئی۔ ہم نے ذمہ داران سے مشورہ کے بعد انہیں فوری طور پر بھٹکل مدعو کیا اور اب فیڈریشن اس سمت میں ان سے مل کرکام کرے گی۔

جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب نے کہا کہ بھٹکل میں اک دور ایسا تھا جب کلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کوئی نہیں تھا ، اب مختلف تنظیمیں اس سمت کام کررہی ہیں ۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

فیڈریشن کے سکریٹری مولانا وصی اللہ ندوی نے کہا فیڈریشن کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی خصوصیات بھی سامنے رکھی۔

جناب مبشر ہلارے نے پروگرام کی نظامت کی ۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی  

اس موقع پریونائٹیڈ ایمپورمنٹ اسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر اور کرناٹکا والی بال اسٹیٹ سلیکشن کمیٹی کے ممبر جناب ابراہیم بالی کٹے صاحب  ، یونائٹیڈ ایمپورمنٹ اسوسی ایشن کے اسپورٹس سکریٹری اقبال حسن صاحب اور فیڈریشن کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...