مشاعرہ بیادِسید اشرفؔ برماور مرحوم

بھٹکل:20؍دسمبر2018(فکروخبر/پریس ریلیز)شمس اسکول کے سالانہ جشن کے موقع پر حسب روایت بتاریخ 23دسمبر 2018کو رات ۹ بجے شمس ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادارہ ادب اسلامی ہند کا ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد ہوگا جس مدعوبیرونی مہمان شعرائے کرام کے علاوہ مقام میزبا ن شعراء بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ مشاعرے کے دوران جناب سید اشرفؔ برماورکا کلام بھی خوش الحان فنکار پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ اس موقع پر ریاست کے نامور اور ادارہ ادب اسلامی کے قدآور شاعر محترم جناب مظہرؔ محی الدین کی مقصدی ادب کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تہنیت بھی کی جائے گی۔تمام ادب نواز اور شعروسخن کے شائقین سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔

Share this post

Loading...