انڈین سوشیل کلب کی جانب سے مسقط سے منگلور و کے لئے چارٹرڈ فلائٹ نے بھری اڑان, بھٹکل کے 62 افراد شامل

بھٹکل 10 جولائی 2020 (فکر وخبر نیوز) انڈین سوشیل کلب کی جانب سے مسقط سے منگلورو کے لیے چارٹرڈ فلائٹ نے  ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے اڑان بھرلی ہے جو منگلورو ایرپورٹ پر تقریبا رات 30-8 بجے پہنچے گی۔اس طیارے پر کل 175 مسافر موجود ہیں جن میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے 62 مسافر ہیں۔  ان مسافروں کو بھٹکل یا  مرڈیشور میں کورنٹائن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دبئ میں مقیم 184 افراد بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ 12 جون کو بھٹکل لوٹے تھے جس کے بعد 7 جولائی دوسری چارٹرڈ فلائٹ منگلور ہوائی اڈے پر 181 مسافروں کو لے کر پہنچی تھی۔

Share this post

Loading...