مسلمان وہ ہے جو اللہ کے احکام کے تابع ہوتا ہے:مولانا خواجہ مدنیؔ

اسی ہتھیار کا سہار ا لے کر ہم تمام مسلمانوں کے لئے دعاکریں، اسی کے ذریعہ ہم اپنے انتشار ، انارکی کو ختم کرسکتے ہیں، ان باتوں کا اظہار خطیب خلیفہ جامع مسجد مولانا خواجہ ندوی مدنی نے کیا، مولانا موصوف آج عید الاضحیٰ کے موقع پر دوگانے کے بعد عربی خطبہ کا ترجمہ کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں موجود اہلِ بھٹکل سے مخاطب ہوکر عید قرباں کے اصل مقصد کو سامنے رکھا، اختصاراً حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تلقین کی کہ قربانی کے اصل مقصد کو پہنچانیں، مسلمان وہ ہے جو اللہ کے احکام کے تابع ہوجائے، بغض ، حسد کینہ سے پرہیز کرتے ہوئے اتحاد پر مولانا موصوف نے زور دیا، اور آپسی چپقلشوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔ مولانا نے اس موقع پر دنیا و آخرت کی کامیابی کا دارومدار احکام اللہ کو بجالانے اور معاصی سے بچنے میں ہی قرار دیا،۔خطیب موصوف نے اپنے لمبے خطبے شرک سے نفر ت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نزدیک اس سے بڑا کوئی گناہ نہیں، مولانا علی میاںؒ کے حوالے سے کہا کہ شرک سے ایسے نفرت کی جائے جیسے انسان اپنی نجاست سے کرتا ہے، خطاب کے اخیر میں دعاؤں کو لازم پکڑنے اور اسلامی شریعت کے دامن کو مضبوطی سے تھامنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آج مسلمان کی صرف اس لئے دشمن بنی ہوئی ہے کہ وہ زمین پر اللہ کے احکام کو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح بھٹکل جامعہ آباد(تنگن گنڈی)، منکی، مرڈیشور، شرور، کنداپور، منگلور، بیندور و تمام ساحلی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔

22bhatkal-eidulazha-prayr-2013

 

33bhatkal-eidulazha-prayr-2013

43bhatkal-eidulazha-prayr-2013

55bhatkal-eidulazha-prayr-2013

52bhatkal-eidulazha-prayr-2013

Faisal-Peshmam

city shamiyana

formens

inayat ead card

A raheem

Share this post

Loading...