بھٹکل03 فروری 2024(فکرو خبر نیوز) بھٹکل اور اس کے اطراف کے مسافروں کی سہولت کے لیے مرڈیشور - بنگلور کے درمیان نئی بس سرویس "پلکی" کا افتتاح وزیر انچارج ضلع اترا کنڑا منکال ایس وئیدیا نے آج بھٹکل میں کیا۔ یہ بس بھٹکل بس ڈپو سے شروع کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع اترا کنڑا کے لیے 45 نئی بسیں مہیا کی جائیں گی جو مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔
یہ نئی بس پلکی نان اے سی ہے جو روزانہ مرڈیشور اور بنگلور کے درمیان دوڑے گی۔
مرڈیشور سے شام سوا سات بجے نکلے گی اور کولور ، شیموگہ سے ہوتے ہوئے صبح 6 بجے بنگلور پہنچے گی اور بنگلور سے شام سوا سات بجے نکلے گی اور صبح 6 بجے مرڈیشور پہنچے گی۔
Share this post
