انکولہ : مرغی کا ٹکٹ نہ لینے پر افسر نے عائد کیا جرمانہ

 

بھٹکل 04؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بس پر سفر کرنے کے دوران اگر آپ کے پاس مرغی ہے تو اس کا ٹکٹ ضرور لیجئے کیونکہ انکولہ میں ٹکٹ چیکنگ کے دوران ایک افسر نے ایک شخص کو مرغی کا ٹکٹ نہ خریدنے پر جرمانہ عائدکیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آکسور سے شہر کی جانب سے جانے والی کے ایس آرٹی سی بس میں ایک شخص اپنی مرغی کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ شہر جانے والی یہ بس نگرانی کرنے والی افسران کی جانب سے روک کر ٹکٹ چیکنگ کیے جانے لگے۔ اس دوران چیکنگ کرنے والے افسر کو ایک مسافر کے پاس ایک تھیلی ملی جس میں ایک مرغی تھی ۔ جب افسر نے مرغی کا ٹکٹ پوچھا تو وہ حیران رہ گیا ، کنڈکٹر کی جانب سے معاملہ کو آگے نہ بڑھانے کی درخواست کیے جانے کے باوجود افسر نے اس کی باتوں کو ان سنی کردیا اور مسافر پر جرمانہ عائد کرکے ہی دم لیا۔

Share this post

Loading...