آج یہاں اسی طر ح کا ایک واقعہ پیش آیا کہ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح تیراکی کے دوران ایک موج کی زد میں آگیا اور ڈوبنے لگا۔ ساحل پر موجود لائف گارڈ فوری طور پر پانی میں اترکر سیاح کو بچانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد سیاح کو مرڈیشور پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ ساحل پر اس طرح کے واقعات آئے دن پیش آتے رہنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لائف گارڈ تعیینات کیے گئے ہیں۔
Share this post
