مرڈیشور: نیشنل کالونی کے عوام پانی کے مسائل سے پریشان :پرزور احتجاج

وہ یہاں مرڈیشور کے نیشنل کالونی کے عوام کی جانب سے پانی کی سربراہی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کرنے والوں کے مطالبات سننے کے بعد اس بات کاتیقن دلا رہے تھے، اس موقع پر انہوں نے عوام کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے ان کے ہی شہر کے کئی مسائل سے آگاہ کیا، اور کہا کہ نالے درستگی اور دیگر بنیادی سہولیات کو پورا کرنے میں وقت لگ سکتا ہے مگر پانی کا مسئلہ جلد سے جلد حل کرلیا جائے گا۔ ملحوظ رہے کہ نیشنل کالونی، اور نور مسجدکے آس پاس مقیم یہاں کے عوام کئی دنوں سے پانی کے مسائل سے دو چار ہیں اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، مشتعل عوام جس میں خواتین و مرد وغیرہ شامل تھے پرزور احتجاج کیا، اور اس موقع پر رکن اسمبلی نے محلے کا معائنہ کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دلایا، مختصر سی تقریب میں جناب رکن اسمبلی کے بیان کے بعد جماعت المسلمین مرڈیشور کے صدر ڈاکٹر امین الدین نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پرمحلے کے ذمہ داروں میں سے جناب منا وسیم ،مولانا عبدالصمد، مولانا عبدالرحیم، جناب ظریف ،شیخ یاسین اور رئیس کاکڑے وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...