بھٹکل17؍ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) مرڈیشور سے آج بنگلورو کے لیے نئی ایکسپریس ٹرین کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ ٹرین میسورو ہوتے ہوئے بنگلورو پہنچے گی اور ہفتہ کے ساتوں دن چلے گی۔
بھٹکل میں بھی اس ٹرین کا اسٹاپ رکھا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ بیندرو، بارکور ، کنداپور ، اڈپی ، سورتکل ، ملکی اور منگلورو میں بھی رکے گی۔
کونکن ریلوے کی جانب سے دی گئی تفصیلات مطابق ہفتہ میں چھ دن چلنے والی ٹرین نمبر 16585 پہلے بنگلورو سے میسورو ہوتے ہوئے منگلورو سنٹرل پہنچتی تھی جسے اب مرڈیشور تک توسیع کردی گئی ہے۔ اسی طرح ٹرین نمبر 16586 منگلورو سے نکلنے کے بجائے مرڈیشور سے نکلے گی۔
اس ٹرین میں فرسٹ کلاس اے سی ، ٹوٹائر اے سی ، تھری ٹرائ اے سی ، 9 سلیٹر کوچ ، 4 جنرل بوگی اور دو ایس آر بوگیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس ٹرین کو مرڈیشور سے شروع کرنے میں کنداپور ہیتا رکھشنا سمیتی اور اترکنڑا ریلوے سمیتی اور دیگر کا تعاون حاصل رہے گا۔
Share this post
