اس میں مختلف امراض میں خصوصیت رکھنے والے ڈاکٹرس جیسے ، چمڑے کی بیماری، بچوں کے امراض ،دانتوں کے ڈاکٹر وغیرہ نے شرکت کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی ۔مرڈیشور نوائط سوسائٹی کے ممبر جناب ڈاکٹر عثمان ہاشم اس طبی کیمپ کے کنوینر تھے،۔ عبدالغفور کھتال،صدر مرکزی جماعت المسلمین، جناب چڈخاں منور، جناب محمد شاہد، مولانا ضیاء اللہ ہگلواڑی، مرڈیشور ایجوکیشن سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر امین الدین اور دیگر حضرات نے طبی کیمپ میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے کیمپ کو کامیاب بنایا۔
کیریئر گائڈنس پروگرام
نیشنل گرلس کالج مرڈیشور میں آج سیکنڈ پی یوسی کے طلباء کے لئے کیریئر گائڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں جملہ 100طلبہ اور 150طالبات نے شرکت کرتے ہوئے اس پروگرام سے استفادہ کیا۔اس پروگرام میں جناب امین مدثر خصوصی مقرر تھے۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء کو رہنمائی کرتے ہوئے پی یو سی کے بعد طلباء کو حاصل سہولیات کا تذکرہ کیا۔
![]()
Share this post
