مرڈیشور : متنازعہ زمین پر مردہ جلا کر ایک بار پھر ماحول بگاڑنے کی کوشش؟

اس دوران پولیس اور لوگوں کے درمیان بحث ومباحثہ بھی ہوا لیکن موقع پرپہنچے بھٹکل ڈی وائی ایس پی ایّپّا نے حالات قابو میں کرتے ہوئے مردہ کی آخر ی رسومات کی اداکرنے سے منع کردیا اوراس کے لیے جمع کی گئی لگڑیاں بھی زبردستی اٹھوائی جس سے ناراض دو نوجوان پولیس اہلکاروں کے ساتھ غیر اخلاقی کے ساتھ پیش آئے جس کی وجہ سے ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ با لآخر متنازعہ زمین کو چھوڑ کر بیس پچیس میٹر کی دوری پرمردہ کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔ ملحوظ رہے کہ چند ماہ قبل مذکورہ زمین پر ایک مردہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت تنازعہ کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور اقلیتی طبقے گھروں اور مسجد وغیرہ پر پتھراؤ کی واردات پیش آئی تھی۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے دفعہ 144نافذ کرنے کے بعد پولیس کی بھاری فورس تعینات کی گئی تھی جس کے بعد حالات قابو میں آگئے تھے۔

Share this post

Loading...