بھٹکل29؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور سمندرمیں تیراکی کے دوران ڈوبنے والے نوجوان کی نعش آج بازیافت کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کی لاش آم شام بیلور میں پائی گئی۔ یاد رہے کہ کل شام بنگلور سے تعلق رکھنے والے کرن نامی نوجوان تیراکی کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا اور خیال کیا جارہا ہے تھا وہ سمندر میں غرق ہوگیا ہے۔کل تین نوجوان تیراکی کے دوران سمندر کی لہروں میں پھنس گئے تھے ، لائف گارڈس کی مدد سے دو کو بچالیا گیا تھا لیکن ایک کو بچایا نہیں جاسکا تھا۔ اطلاع ملنے پر مرڈیشور پی ایس آئی اپنے اہلکاروں کے ساتھ ساحل پر پہنچے اور نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Share this post
