مگر یہ غیرقانونی بھی ہے ، فٹ پاتھ اور لبِ سڑک پر دکانیں اور باکڑے ہونے کی وجہ سے عام عوام کو تکالیف کا سامنا کرناپڑتا ہے اور قانون اس کی اجازت بھی نہیں دیتا ، یہی ہے کہ ضلع انتظامیہ نے آج مرڈیشور کے مندر اور ساحل جانے والے راستوں کے کنارے موجود باکڑوں اور عارضی دکان و ہوٹل وغیرہ جو کہ غیرقانونی طور پر قبضہ کئے ہوئے ہیں ان کو ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے ، اور آج صبح سے ہورہی یہ کارروائی شام ڈھلے چلی اور کئی دکانیں جے سی بی آلہ کے ذریعہ مسمار کردی گئیں ، عام عوام اور دکانداروں کی جانب سے مخالفت ہونے کے پیشِ نظر سخت پولس سیکیوریٹی لی گئی تھی۔ اس بیچ عوام کو مخالفت کرتے بھی دیکھا گیا،اس معاملہ کوعوام کی جانب سے عدالت میں عرضی دائر کئے جانے کی بات بھی عوام سی سنی گئی ہے ۔
نابالغہ کے ساتھ پریم کہانی : نوجوان جیل میں
پتور 30نومبر (فکروخبرنیوز ) دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم ایک نابالغہ طالبہ کے ساتھ محبت رچا کر اس کو بھگالے جانے کے الزام میں ایک 20سالہ نوجوان کو پولس کی جانب سے گرفتار کرلئے جانے کی بات سامنے آئی ہے، اطلاع کے مطابق ملزم نوجوان کی شناخت ، یوتی راج (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ دونوں میسور سے واپس منگلور لوٹ رہے تھے کہ ریل اڈے پر پولس نے پوسکو واردات میں نوجوان کو گرفتا رکرلیا ۔ لڑکی کی جانب سے ضد کرنے اور نوجوان کے ساتھ رہنے کی بات کو لے کر پولس نے لڑکی کو پرجنا اصلاحی تنظیم کو بھیج دیا ہے ، نوجوان کے خلاف اغوائی اور ریپ کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی گھر 22دسمبر کو اسکول جانے کے بہانے گھر چھوڑ کر فرار ہوئی تھی ۔
راہگیر مسلم لڑکی سے چھیڑ خانی کی کوشش: نوجوان کو عوام کا گھونسہ
منگلور 30نومبر (فکروخبرنیوز ) ایک راہگیر مسلم لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے نوجوان کو عوام کی جانب سے سخت زدوکوب کئے جانے کی جانے کی واردات کوناجے ،بولیار نامی علاقے میں پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملزم نوجوان کی شناخت راجیش نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ لڑکی پیدل اپنے گھر جارہی تھی کہ یہ نوجوان بائیک پر سوار لڑکی کے قریب سے گذر کر ایک چٹی اس کی جانب پھینکی جس پر اس کا نمبر لکھا ہوا تھا، پریشان لڑکی نے اس بات کی اطلاع گھر والوں کو کردی۔ یہ دیکھ کر عوام نے راجیش کو پکڑ کرپہلے دھلائی کی پھر پولس کے حوالے کیا۔ پوسکو کیس کے مطابق معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
