افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب قاضی جماعت المسلمین مرڈیشور مولانا عبدالسبحان ندوی نے نوجوانوں کی رہنمائی کی الوفا کی خدمات کو سراہتے ہوئے باالخصوص گرمی کے زمانے میں پانی کی قلت کے مسائل حل کرنے میں ٹیم کی کاوشوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اللہ کے نزدیک اس عمل کا جو اجر ملے گا وہ ناقابلِ بیان ہے ۔مولانا نے پچیس سال کے تکمیل پر الوفا کے سبھی اراکین کو مبارکباد بھی پیش کی ۔ مرڈیشور کے سماجی کارکن جناب آروی کامت نے کہا کہ نوجوان محلہ کے فوجی ہیں ان کو ہمیشہ چست رہنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان صرف کھیل پر توجہ نہ دیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مل جل کر دوسروں کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے بڑھتے رہیں۔ جلسہ کے صدرڈاکٹر امین الدین صاحب نے الوفا کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ مولانا عبدالرحیم گنگاولی ندوی نے الوفا کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی پچیس سالہ خدمات عوام کے سامنے رکھی ۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانے میں جس طرح ہمارے نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں اس پر ہم اللہ کا شکر بجالاتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانی کے قلت کے مسائل ، بجلی کا بل بھرنے کانظم اسی طرح دیگر کئی حکومتی کاموں میں عوام کو رہنمائی کرانے میں ہمارے نوجوان ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔ کئی سارے حکومتی کام الوفا کی اپنی ذاتی عمارت میں انجام پارہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ملحوظ رہے کہ اس افتتاحی نشست میں کئی مہمانو ں کی خدمت میں الوفا کی جانب سے مومنٹو پیش کیے گئے ۔ مغر ب کے قریب یہ افتتاحی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ کھیل کا آغاز کل دوپہر سے ہوگا
Share this post
