مرڈیشور میں تین سیاح ڈوب کر ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

اپنے ساتھیوں کے اچانک لاپتہ سے دیگر ساتھی پریشان ہوگئے اور ان کو تلاش کرنے لگے لیکن جب کہیں بھی ان کاپتہ نہ چلا تو ان کے ڈوبنے کاانہیں یقین ہوگیا۔ تینوں کی لاشوں کے تلاش کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر تمام تفیصلات حاصل کرلی ہیں۔ 


سمندر لہروں کی زد میں آنے سے ایک کشتی ڈوبنے کے قریب 

کوسٹ گارڈ سے کشتی پر سوار 34 افرادکوبحفاظت ساحل پر پہنچایا 

کاروار 13؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) یہاں ایک کشتی ساحل پر واپسی کے دوران دیو ہیکل موجوں کی زد میں آنے کے بعد گوسٹ گارڈ کی جانب سے کشتی پر سوار سبھی افراد کو بحفاظت ساحل پر پہنچائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تعلقہ کے ماجالی کے مقیم گوپی چند کی ملکیت کی کشتی رامیشورا ماہی گیری کے لیے گئی ہوئی تھی۔ قریب نصف کشتی بھر کر مچھلیاں شکار کرنے کے بعد ساحل پر واپسی کے دوارن دیو ہیکل موجوں کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے کشتی کا فائبر کو نقصان پہنچا ۔ بڑی کوششوں کے بعد جب کشتی کو ساحل کی جانب بڑھانے میں ناکام رہے تو اس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کو کردی گئی جنہوں نے فوری طور پر متعلقہ جگہ پر پہنچتے ہوئے کشتی پر سوار 34افراد کو بحفاظت ساحل پر پہنچایا۔ بتایا جارہا ہے کہ گوسٹ گارڈ کے بروقت نہ پہنچنے سے بڑے حادثہ کاامکان تھا ۔


انکم ٹیکس آفسرکے لبادے میں گانجہ اسمگلر گرفتار

پتور۔13؍اکتو بر ۔(فکر خبر نیوز)انکم ٹیکس آفسرکے لبادے میں گانجہ فروخت کر نے والے دو لو گوں کے گرفتار کئے جانے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ،گرفتار شدگان کی کی شناخت تھاری گڈے کے ساکن ونے کمار(33)کی حیثیت سے کی گئی ہے ،جو کہ انکم ٹیکس کی وردی پہن کر گانجہ کو کاروبار چلا رہا تھا ،فکرو خبر کے مطا بق 11؍ستمبرکو SP بھشان بوریس کی رہنمائی سے تیرتھ نارتھ پجاری ()20اور عبدالحمید(40)کو گرفتار کیا گیا تھا ،جب وہ آٹو رکشہ میں گا نجہ فروخت کر نے کی کو شش کر رہے تھے ،اور ان سے 1800 کلو گرام گانجہ ،ایک لاکھ روپیت کی مالیت کا اٹو رکشہ ،دو مو بائیل فون سمیت8000 رو پیہ ضبط کیا گیا تھا،مگر اس وقت ونے کمار اور ابراہیم فرار ہو گئے تھے ،12 ؍ اکتو بر منگل کے روز پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ ونے کمار فلاں علاقہ میں اپنی شناخت کو چھپا نے کے خاطر انکم ٹیکس آفسر کے بھیس میں گھوم رہا ہے ،پولیس اطلاع پا تے ہی مذکو رہ جگہ پر پہنچ کر ونے کمار کو گرفتار کر لیا ،اب پو لیس ابراہیم کی تلاش میں ہے جو کہ اب تک غائبہے

Share this post

Loading...