بھٹکل 15؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) یہاں ساحل سمندر پر سیروتفریح ے لیے آئے ہوئے تین سیاح کو لائف گارڈ سے کی جانب سے بچالیے جانے کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہاسن سے مرڈیشور ساحل سمندر پر کچھ نوجوان سیروتفریح کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ سمندر میں تیراکی کے دوران تین افراد کو موج اپنے ساتھ بہالے گئی او روہ ڈوبنے لگے۔ جیسے لائف گارڈ نے انہیں ڈوبتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر انہوں نے کوشش کرتے ہوئے انہیں ساحل پر بحفاظت پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ تینوں میں سے ایک پی یو سی اور دو ایس ایس ایل سی کے طلباء ہیں۔ لائف گارڈ کی جانب سے کی گئی کوششوں کی عوام نے سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تینوں کو مرڈیشور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Share this post
