مرڈیشور:مویشی خریدو فروخت کے بہانے مسلم نوجوانوں پر حملہ : ایک سخت زخمی

زخمی نصراللہ نے یہاں فکروخبر کو بیان دیتے ہوئے اور دیگر مقامی افراد نے کہا کہ نصراللہ اور سنان کو بیلور نامی مقام کے نور مسجد کے قریب نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں سے مویشیوں کی خریداری کے لیے زخمی اور نصراللہ نے اس سے پہلے ہی پیشگی رقم جمع کی تھی ،پوری رقم موصول ہونے کے بعد مویشیوں کو لے جانے کی بات کہی گئی تھی، آج قریب نو بجے پیشگی رقم لینے والوں نے نصراللہ اور اسکے ساتھی کو فون پر رابطہ کرکے مویشیاں لے جانے کے بہانے بلالیااور پھر اچانک حملہ کردیا۔ نصراللہ کا کہنا ہے کہ مویشویوں کی خریداری کے لیے دئے گئے رقم اور اس وقت بھاؤ تاؤ کے سلسلہ میں ہوئی گفت و شنید کی ریکارڈنگ کے ان پاس موجود ہے اور انہوں نے اس ریکارڈنگ کو فکروخبر کے نمائندے کے حوالے بھی کیا ہے.واردات کے بعد لوگوں نے یہاں اسپتال میں جمع ہوکر اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ، اور پولس نے معمولی زخمی سنان سے تما م تفصیلات حاصل کرلی ہے ۔ تحقیقات جاری ہے ۔

Share this post

Loading...