انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کام کی انجام دہی کے لیے بڑی مشکلوں اور مشقتوں کو برداشت کرنا پڑا ۔ اب ہمارے اس ادارے کے زیر اہتمام تقریباً سو سے زائد طلباء وطالبات مفت تعلیم حا صل کررہی ہیں ۔ پچیس سال کی تکمیل کے موقع پر ہم خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں اسی لئے انشاء اللہ اس مہینے کی 23تاریخ کوپورے زور و شور کے ساتھ سلور جوبلی منانے جارہے ہیں اور سلور جوبلی کی اس تقریب کا افتتاح حج کمیٹی آف انڈیا کے نائب چیر مین جناب محمد مرغوب الرحمن کریں گے ان کے علاوہ اور بھی کئی اہم شخصیات اس موقع پر شرکت کررہے ہیں جن میں ہیلتھ منسٹر آف کرناٹک جناب یوٹی قادر قابلِ ذکر ہیں ۔
مرڈیشور اہم شاہراہ بستی میں سڑک حادثہ : سائیکل سوار بری طرح زخمی
بھٹکل 16؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) مرڈیشور اہم شاہراہ پر سائیکل اچانک درمیان میں آنے کی وجہ سے تیز رفتارریپڈ کار سائیکل سے ٹکرانے کے ساتھ ایک بجلی کھمبے سے ٹکرانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں سائیکل سوار بری طرح زخمی ہوگیا ہے جب کہ کار ڈرائیور کو معمولی چوٹیں پہنچی ہے ، بجلی کھمبے سے ٹکراجانے کی وجہ سے مرڈیشور و مضافات میں کچھ دیر کے لیے بجلی غائب رہی ۔ فکروخبرکے مطابق یہ حادثہ شام ساڑھے چار بجے پیش آیا۔سائیکل سوار کی شناخت کپّا ماستی نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو سر اور ہاتھ کے علاوہ پیر پر چوٹیں پہنچی ہیں۔زوردار ٹکراؤ ہونے کی وجہ سے کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچاہے ۔ کارڈرائیور کی شناخت ستینش بدما شالے منگلورکی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں کو کنداپور منتقل کیا گیا ہے ۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
![]()
بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ
ٹیووائرس کے سامنے آپشن کو شکست کا سامنا
بھٹکل 16؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام چل رہے بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کے دوپہر کے میچ میں ٹیپووارئرس نے آپشن کو چار وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میچ پر جیت درج کی ہے۔ آپشن نے پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ اننگ کی شروعات ہی میں صرف 18کے مجموعی اسکور پر سلامی بلہ باز حسنین اور نصر اللہ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ہدایت اللہ مداس نے ذمہ دارانہ اور کپتانی باری کھیلتے ہوئے نو چوکوں اورپانچ چھکوں کی مدد سے68گیندوں پر 82رنز اسکور کئے۔ جواب میں ٹیپووائرر کے سلامی بلہ باز عبدالباری نے اننگ کی شروعات ہی میں جارحانہ رخ اپنایا اور 12گیندوں میں 26رنز بناتے ہوئے جیت کو آسان بنادیا ۔ان کا ساتھ دے رہے عبدالمقسط آرمار نے تین چھکوں کی مدد سے 28رنز بنائے ۔ جس کے بعد قمر الدین برماور نے 23بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ ٹیپو وارئرس کے آئکون کھلاڑی اور کپتان عبدالرحیم ٹورنامنٹ کے اب تک کے کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے گیند باز بنے اور پرپل کیپ کے حقدار قرار دئیے گئے ۔ یاد رہے کہ اب تک کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچوں میں میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کو اورینج کیپ سے نوازا جاتا ہے جس کے حقدار اسکوائر رائڈر کے بلہ باز طلحہ قرار دئیے جاچکے ہیں ۔
گذشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا13سالہ بچہ جاں بحق
بھٹکل 16دسمبر (فکروخبرنیوز ) گذشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا 13سالہ بچہ آج اچانک بھٹکل ویلفیر اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں جاں بحق ہوگیا ہے ، بچے کی شناخت بھٹکل مدینہ کالونی ، جامعہ آباد روڈ مقیم جناب باشہ میگون کے فرزند محمد زنان (13) حیثیت سے کرلی گئی ہے ، مرحوم بچے کے رشتہ دار فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بچہ گذشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، ایک سال لگاتار منگلور کے اسپتال میں علاج چلتا رہا اور الحمد للہ صحت یاب ہوکر گھر لوٹا تھا، مگر ادھر کچھ دنوں سے طبیعت میں پھر ناسازی نظر آئی ، علاج کے بعد آج مغرب تک ٹھیک ہی تھا، مگر اچانک درد اُٹھنے کی وجہ سے بھٹکل ویلفیر اسپتال لے جارہے تھے کہ بیچ راہ میں ہی روح قبض ہوگئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ مرحوم بچے کی مغفرت فرمائے اور متعلقین اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
![]()
مسٹر آر ہتیندر نے منگلور کے نئے پولس کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھالا
منگلور 16دسمبر (فکروخبرنیوز ) جناب آر ہتیندرانے آج منگلور کے نئے پولس کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ، اور سابق پولس کمشنر جناب منیش کربی کر کو کرناٹک اسٹیٹ ریسور پولس ڈیپارٹمنٹ میں ڈی آئی جی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔نو نامزد پولس کمشنر ہتیندرا س سے پہلے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس کے عہدے پر فائز تھے۔ پولس کمشنر دفتر میں سابق کمشنر کربیکر سے چارج لینے کے بعد نامہ نگاروں سے مخاطب ہوکر کمشنر نے کہا کہ شہر کے حساسیت کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے ، فرقہ پرست عناصر اور غنڈہ گردی کے گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو کہ شہر و مضافات میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ شہر کے مرکزی جیل میں حالیہ پیش آئے دو گروپوں کے جھڑپ کے سلسلہ میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں تین الگ الگ گروپ ہیں اور ایسے شدت پسند گروپوں کو الگ الگ جگہوں پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ مسٹر ہتیندرا الیکٹرانک انجینئرنگ میں بیاچلر ڈگری مکمل کئے ہوئے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے سی بی آئی کے سپرنڈنٹ کے حیثیت سے بھی فرائض انجام دئے ہیں۔
![]()
ملپے بیچ (سمندر) میں ڈوب کر دو بنگلوری نوجوان ہلاک
نوجوانوں کو بچانے کی کوشش کررہا نوجوان سوم شیکھر بھی طغیانی موجوں کے حوالے
اُڈپی 16دسمبر (فکروخبرنیوز ) ملپے سمندر (بیچ ) میں سیرو تفریح کے لیے آئے دو بنگلوری نوجوان اور ان کو بچانے کی کوشش کرنیو الا نوجوان سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک نوجوانوں کی شناخت روپیش، اور گوتم (21) بنگلور، اور سوماشیکھر (30) چامراج نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق 14طلباء پر مشتمل یہ گروپ یہاں سیروتفریح کے لیے آیا ہوا تھا، روپیش ، گوتم اور دلیپ تیرنے کے لیے سمندر میں اُترے توکچھ ہی دیر میں تیز لہروں کے زد میں آگئے اور لہروں کے گرداب میں پھنسے تینوں کو ان کے ساتھیوں نے بچانے کی کوشش کی سوائے دلیپ کے وہ اور دو کو نہیں بچاپائے ۔ دلیپ کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے جس کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اس بیچ سوم شیکھر نے ان دونوں نوجوانوں کو بچانے کے لئے سمندر میں چھلانگ ماری ، روپیش اور گوتم کی لاشیں ملنے کے باوجود سوم شیکھر کا پتہ نہیں چلا، دو گھنٹے بعد اطلاع ملی کے ٹوٹم نامی بیچ میں سوم شیکھر کی بھی لاش دریافت ہوئی ہے ۔ پولس مقدمہ درج کرنے کے بعد اگلی کارروائی کررہی ہے ۔
Share this post
