الوفا کے ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ اس کیمپ میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد نے بھی فائدہ اٹھایا جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ نائب صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ اس طرح کا ایک کیمپ بھٹکل میں منعقد کیا گیا تھا جو اپنے آپ میں ایک مثال کیمپ تھا اور اس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا تھا ، اب اسی سلسلہ کی دوسری کڑی کے طور پر ڈینٹل کیمپ مرڈیشور میں منعقد کیا گیا ہے اور آئندہ انشاء اللہ منکی میں منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر نازیہ شاہ بندری نے اپنا خصوصی تعاون دیااور الوفا اسپورٹس سینٹر کی جانب سے ڈاکٹروں کی خدمت میں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر جناب محمود گنگاولی سکریٹری جماعت المسلمین مرڈیشور اور جناب ڈاکٹر امین الدین نائب صد جماعت المسلمین مرڈیشور وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
