جب کہ اننوا کار مرڈیشور کی جانب جارہی تھی، بالمقابل پیش آئے بھیانک تصادم کی وجہ سے اننووا کار کا پورا حصہ چپک کر دب چکا ہے جب کہ کئی پرزے جل جانے اور زبردست ٹکراؤ کی وجہ سے الگ ہوگئے۔ ٹکراؤ کی شدت کے باوجود الحمدللہ سب کے سب مسافر محفوظ ہیں البتہ 7نوجوانوں کو زخمی حالت میں کنداپور اسپتال داخل کئے جانے کی اطلاع ہے ۔فکروخبر کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زخمیوں کی شناخت الوفا مرڈیشور ٹیم کے کھلاڑی ،طہور، وکیل، فیصل،ابو محمد اور وسیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ان میں سے بعضوں کو پیروں میں سخت چوٹیں آئی ہیں تو بعض کے ہاتھ اور سر پر چوٹیں پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ بقیہ دو زخمیوں کی شناخت نہیں ہوپائی۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
