کنداپور: بس ڈرائیور کی غنڈہ گردی: مشتعل عوام کی جانب سے پڑا گھونسہ
کنداپور 09دسمبر (فکروخبرنیوز ) ایک لاری ڈرائیور کی جانب سے بس کو آگے گذرنے یعنی سائڈ نہ دینے کا بہانہ بنا کر جب بس ڈرائیور نے اچانک لاری روک کر لاری ڈرائیور پر حملہ کیا تو یہ ظلم دیکھ کر نہ سہنے والے عوام کی جانب سے بس ڈرائیور کو گھونسہ لگائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق وی آر ایل کمپنی کی ایک لاری کنداپور شاستری سرکل کے پاس سے گذررہی تھی کہ اس بیچ منگلور کی جانب سے آرہی ایک سومیشور نامی بس کا ڈرائیور اچانک بس روکنے کے بعد لاری کو زبردستی سرکل کے قریب روک لیا اور سائڈ نہ دئے جانے کا بہانہ بنا کر ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ بس ڈرائیور کی یہ غنڈہ گردی دیکھ کر یہاں موجود عوام نے بس ڈرائیور کر آڑے ہاتھوں لیا اور پھر لفظی جھڑپ کے دوران عوام میں سے کچھ لوگوں نے ڈرائیورسے دھکم دھکا کیا۔ اس جھڑپ کے باعث یہاں کئی دیر تک ٹرافک نظام معطل رہا درہم برہم ہوگیا اور سواریوں کی ایک لمبی قطار آگے گذرنے کے انتظار میں اہم شاہراہ پر رکی رہی۔ اس بیچ پولس فوری موقع واردات پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لینے کے علاوہ بس کو بھی ضبط کرلیا۔ عوام کی جانب سے ہمیشہ سے شکایت رہی ہے کہ ایک دوسرے بس کو پیچھے کرنے کے چکر میں ہمیشہ ایکسپریس بس کے ڈرائیور اس طرح غنڈہ گردی پر اُتر آتے ہیں،
Share this post
