بھٹکل 02/ جون 2019(فکروخبر نیوز) اہم شاہر اہ تیرنا مکی میں بائک اور ٹیمپو کے دورمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک پر سوار دو افراد کے موقعہئ واردات پر ہی موت واقع ہونے کی واردات آج دوپہر پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت گنیش نارائن (40) اور کرشنا منجوناتھ (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو الوے کوڑے کے مقیمین بتائے جارہے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آج دوپہر بائک پر سوار تین نوجوان شادی میں شرکت کے بعد اپنے گھر الوے کوڑی لوٹ رہے تھے۔ کہ مخالف سمت سے ٓرہی ایک ٹیمپو سے ان کی بائک ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکر لگتی ہی بائک کا اگلا حصہ ٹیمپو میں جاگھسا اور ٹیمپو کا سامنے والا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
