کبڈی کا فائنل مقابلہ انجمن بوئز ہائی اسکول اور سونارکیری گورنمنٹ ہائی اسکول کے درمیان کھیلا گیا جس میں انجمن بوئز کے طلباء نے جیت درج کرتے ہوئے تعلقہ لیول مقابلے میں اپنی جگہ بنالی ۔ والی بال مقابلہ میں آنند آشرم کانوینٹ ہائی اسکول نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ تھرو بال اوربال بیٹمنٹن میں بھی اسی اسکول کے طلباء نے بازی ماری ۔ شطرنج اور یوگا مقابلوں میں نیو انگلش اسکول بھٹکل نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ملحوظ رہے کہ تعلقہ لیول کبڈی میں اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول نے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے کل سے کمٹہ میں منعقد ہونے والے ضلع سطح کے مقابلہ میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔
Share this post
