بھٹکل کی پرانی مچھلی مارکیٹ کی صفائی نہ ہونے سے برہم خواتین نے مچھلیاں میونسپل عمارت پر دے ماریں : صدر میونسپل نے پرانے مچھلی مارکیٹ کو ماننے سے کیا انکار

Bhatkal, fish market, Bhatkal fish market,

بھٹکل06 اپریل 2022(فکرو خبر نیوز) پرانی مچھلی مارکیٹ کی کئی دنوں سے صفائی نہ ہونے سے مچھلی فروش خواتین نے مچھلیاں سڑکوں پر پھینک کر اپنے غصہ کا اظہار کیا اور میونسپل دفتر کے باہر خوب ہنگامہ کیا، برہم خواتین نے سڑک پر پھینکی گئیں مچھلیاں میونسپل عمارت پر دے ماریں ، اس دوران میونسپل کی عمارت میں مچھلیاں گری نظر آئیں ، مچھلی فروشوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پرانے مچھلی مارکیٹ کی صفائی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہاں کیڑے بھی پڑگئے ہیں۔

اصل معاملہ کیا ہے؟؟
بھٹکل میں سنتے مارکیٹ کے قریب ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ تیار ہوئے قریب تین سال گذر چکے ہیں لیکن کوششوں کے بعد بھی مچھلی فروش پرانی مارکیٹ کو چھوڑ کر وہاں منتقل ہونے کو کسی بھی صورت تیار نہیں ہیں۔ میونسپل صدر کا کہنا ہے کہ دفتری ریکارڈ کے مطابق جہاں اب مچھلیاں فروخت (پرانا مچھلی مارکیٹ) مچھلی مارکیٹ ہیں ہی نہیں۔
اب میونسپل کی جانب سے وہاں وضاحتی بورڈ لگایا گیا ہے کہ صفائی کے تعلق جو رقم وصول کی جارہی ہے وہ غیر قانونی قانونی ہے۔

کیا کہتے ہیں مچھلی فروش؟
مچھلی فروش جن میں بڑی تعداد خواتین کی ہے کہ مچھلی مارکیٹ کی صفائی کی ذمہ داری میونسپل کی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے وہاں صفائی نہیں کی جارہی تھی اور وہ اس کی صفائی کررہی تھیں لیکن اب وہاں پر کسی نے کوڑا کرکٹ پھینک دیا ہے اور یہ پرانے مچھلی مارکیٹ کو چھوڑنے کے لیے ایک سازش ہے۔ 

خواتین نے کیا جم کر ہنگامہ : 
میونسپل کے باہر بڑی تعداد میں مچھلی فروش خواتین نے جم کر ہنگامہ کیا اور میونسپل کے اندر اور داخلہ دروازے پر مچھلیاں پھینک کر احتجاج کیا۔ کچھ دیر بعد میونسپل صدر اور مچھلی فروشوں کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں میونسپل نے صاف کہا کہ یہ مچھلی مارکیٹ نہیں ہے۔ ان کی کوشش کی ہے کہ نئی مارکیٹ میں مچھلی کا کاروبار منتقل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کوششیں ہنوز جاری ہیں۔ 
اب دیکھنا یہ ہے کہ میونسپل اپنی کوششوں میں کامیاب ہوتا ہے یا پھر مچھلی فروش اپنی ضد پر برقرار رہتے ہیں۔

Share this post

Loading...