منیر کی گرفتاری کے موقع پر مجھے بھی پولس نے تشدد کا نشانہ بنایا(مزید ساحلی خبریں )

سفیحا نے یہاں منگلور پریس کلب میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پولس افسران پر ظلم وستم کا الزام لگاتے ہوئے گرفتاری کے موقع پر ان کے موبائل کو چھین لئے جانے اور دھکم دھکا کرنے کا الزام لگایا ہے، سال 2007کے بعد منیر پر کسی بھی طرح کا کیس درج نہیں ہوا تھا، منیر اپنی سابقہ زندگی کو چھوڑ کر ایک نئی زندگی کی شروعات کی تھی ، غربت کے باوجود ہم ایک باعزت زندگی گذرانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے میں پولس کی جانب سے یہ چوری کا نیا الزام زندگی سے چین و سکون چھین لیا ہے ، انہوں نے منیر پر لگائے گئے چوری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک سازش قرار دیا۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی کچھ کیس میں منیر کے لاپتہ ہونے کی جھوٹی افواہیں پھیلانے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے یہاں حقیقت حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ وہ جس کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، اور وہ خود نو مہینے کی حاملہ چل رہی تھیں، اس دوران پولس نے پولس تھانے بلا کر دباؤ بنایا تھا کہ کرایہ کا گھر خالی کردیں، اور خالی نہ کرنے پر جھوٹا الزام لگا کر گھر سے زبردستی باہر کرنے کی دھمکی بھی دی تھی، سفیحا نے اس موقع پر بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ناگراج شیٹی پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی کی جانب سے گھر خالی کرنے کے لیے دباؤ بنایا جارہاہے، اس بات کی اطلاع ایک پولس افسر کی جانب سے ہی اسے ملی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ منیر پر جھوٹا الزام لگا کر اس کو گرفتار کیا گیا ہے،ا نہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے درخواست کی ہے کہ اس معاملہ کو اخبارات میں شائع کرکے ان کو انصاف دلایا جائے۔


منگلور: ٹرک ٹکراگئی : بائیک سوار ہلاک 

منگلور :10ستمبر (فکروخبرنیوز ) لاری اوربائیک کے مابین پیش آئے تصادم میں بائیک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات شہر کے باہری علاقے کوٹے کار نامی علاقے میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک بائیک سوار کی شناخت تل پاڈی چیک پوسٹ کے قریب کامقیم محمد زکریا (23)کی حیثیت کرلی گئی ہے، بائیک کی پچھلی سیٹ پر سوار شہاب نامی نامی نوجوان شدید زخمی ہے جو کہ مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ مقامی عوام منگلور کے ہائی وے پر پیش آرہے دن بدن کی واردات پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور لاری و ٹرک ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...