ہرن کا گوشت نکالنے کے دوران فاریسٹ افسران کی چھاپہ مار کارروائی ،دو افراد گرفتار

 

منڈگوڈ 24؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) زخمی ہرن کو ذبح کرکے اس کاگوشت نکالنے کے دوران فاریسٹ افسران کی جانب سے کی گئی کارروائی میں دو افراد گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصو ل ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ تعلقہ کے کاتور کے اماٹا گار علاقہ میں پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کھیت میں گھس آئے ہرن کو بھگانے کے لیے کتے نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔ زخمی ہرن کو جب ملزمین نے دیکھا تو ہتھیاروں کے ساتھ اس کا پیچھا کرتے ہوئے جنگل پہنچے جہاں وہ ہرن کو مار کر اس کا گوشت نکال رہے تھے۔ اس دوران ہی اطلاع پاکر فاریسٹ افسران وہاں پہنچے اور دو افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے جن شکی ناخت بساوراج اورگوپال کرشنا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ دو فرار بتائے جارہے ہیں جن کی شناخت شریدھر پرمیشور پجاری اور ونائک دیواپا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے چاقو او دیگر ہتھیار ضبط کرلیے ہیں۔ 

Share this post

Loading...