ٹرین سروس معطل ہونے سے مختلف مقامات پر پھنس جانے والے ہزاروں افراد کو اپنے گھروں تک پہنچانے کیلئے فیری سروس شروع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے بعض حصوں میں 12گھنٹے کے دوران 64.92ملی میٹر بارش ہوئی۔
دیش کو یو گ کی نہیں خوراک کی ضرورت ہے۔۔آس محمد(سابق ایم پی راجیہ سبھا)
نئی دہلی ۔19جون(فکروخبر/ذرائع )یوگ ہندو عبادت ہے ،جیسے نماز اسلامی عبادت ہے اس لئے کسی مسلمان کو 21جون کے یوگ دیوس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔یہ بھاجپا کے گھر واپسی اسکیم کی طرح ہی نیا طریقہ ہے ،ہندو یوگ کریں اس کا میں سے استقبال کروں گا لیکن یوگ میں مسلمانوں کو شا مل کرنا قسطوں میں ہندو بنانے کا نیا روڈمیپ کے مانند ہے اسے کھبی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ نریندر مودی جی سے ایک سوال ہے کہ جب آپ کو اسلامی ٹوپی پہننے سے سخت نفرت ہے تو ایک مسلمان کو یوگ سے اعتراض کیوں نہیں؟دوسرا سوال ہے کہ جب مسلمانوں کو سرکاری نوکری میں شامل نہیں ہونے دیا جاتا ہے مثلا سکریٹری،ڈی ایم،ایس پی،IB, RAW وغیرہ میں آدھا فیصد بھی مسلمان نہیں ہے تو یوگ میں مسلمانو ں کو شامل کر انے پر اتنا زور کیوں ہے ؟ بھاجپا اپنے دماغ سے مسلمانوں کا گھر واپسی کا ایجنڈا نکال دے کیوں کہ انگریز ہندوؤں کو عیسائی بنانے میں کامیاب رہے مگر ایک بھی مسلمان عیسائی نہیں بن سکاکیا بھاجپا کے وزیر اعظم کی سرکار انگریزوں کی سرکار سے بڑی ہے جس کے راج میں سورج نہیں ڈوبتا تھا،مودی جی کو مسلمانوں کی تاریخ پڑھنی چاہیے مسلمان نہ ایمان چھوڑے گا نہ ہندوستان، یوگ کا صحت سے کوئی رشتہ نہیں ہے ،صحت کارشتہ اچھے خوراک سے ہے ہندوستان میں 90%عورتیں خوراک کے ابھاؤ میں انیمیا کے مریض ہیں ،90%بچے کم وزن کم لمبائی ،کم بدھی کے پیدا ہورہے ہیں ،اس لئے دیش کو یو گ کی نہیں خوراک کی ضرورت ہے۔
پٹرول میں ملاوٹ کے سلسلے میں پولیس نے پمپ پرکیا ہنگا
فتح پور۔19جون(فکروخبر/ذرائع )پٹرول میں پانی ہونیکی بات کو لیکر پٹرول پمپ نے سیلس مینو اور پولیس کے درمیان مارپیٹ شروع ہوگئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر ملازمین کو دوڑا دوڑا کر پیٹا ۔اس میں ایک داروغہ کی وردی تک پھٹ گئی ۔ تو وہیں پمپ کے دوملازمین زخمی ہوگئے ۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کو شہر کے گوالاگنج بس اسٹیشن واقع سماجوادی پارٹی کے نائب صدر امردیپ سنگھ پپو کے پٹرول پمپ پر جیل چوکی انچارج پردیپ کمار موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے بعد آگے جاکر پٹرول نکالاجس میں پانی دکھا ۔جس پر پٹرول پمپ پر پہنچ کر ملازمین سے پوچھ گچھ کرنے ساتھ پٹرول فروخت پر روک لگادی ۔اور بدسلوکی کرنے لگے جس سے ملازمین دہشت میں آگئے اور پٹرول میں پانی ملے ہونے کی بات چوکی انچارج پردیپ کمار نے کوتوالی انچارج رام سورت سونکر کو دی ۔ اس پرکوتوالی انچارج آبو نگر ،باقر گنج چوکی انچارج دیگر پولیس اہلکار ٹنکی میں پہنچ کر چیمبر میں بیٹھے ونے کمارسنگھ گوتم اور سدھیر پانڈے کے علاوہ سیلس مین کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے جس پر ملازمین کے درمیان کافی دیر تک جھڑپ ہوتی رہی جس میں آبو نگر چوکی انچارج کی وردی تک پھٹ گئی تو وہیں پمپ ملازمین ونے کمار سنگھ اور سدھیر پانڈے پولیس کی پٹائی سے زخمی ہوگئے ۔ جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے کوتوالی بھیج دیا۔پمپ میں پولیس کے ذریعہ کے گئے ہنگامہ کی اطلاع پمپ منتظم کو جیسے ہی ملی سماجوادی پارٹی کے صدور کے علاوہ بڑی تعداد میں سماجوادی کارکنان جمع ہوگئے ۔ معاملہ کوبڑھتادیکھ کر شہر سی او بندھنا سنگھ نے بھی موقع پرپہنچ کر معاملہ کو خاموش کرانے کی کوشش کی لیکن ایس پی لیڈر کا معاملہ ہونے کی وجہ سے طول پکڑ گیا۔ معاملہ کو خاموش کرانے کیلئے ایس پی ضلع صدر شریندر سنگھ یادو بھی پہنچے لیکن کئی گھنٹوں تک چلی گفتگو کے بعد کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ آخر میں پٹرول پمپ منتظم امردیپ سنگھ پپو کی طرف سے کوتوالی انچارج رام سورت سونکر ،جیل چوکی انچارج پردیپ کمار ،باقر گنج اور آبو نگر چوکی انچارج کے خلاف پٹرول پمپ مارپیٹ کرنے کے ساتھ دس لاکھ روپئے لوٹ لئے جانے کی تحریر دے کر مقدمہ درج کرانے کی بات کہی ۔وہیں پولیس بھی پٹرول پمپ منتظم اور دیگر ملازمین پر پولیس سے کی گئی مارپیٹ کا مقدمہ بھی درج کئے جانے کی بات کہی ۔پولیس کے ذریعہ ضلع سپلائی افسر کو اطلاع دے کر پٹرول پمپ میں کی جارہی ملاوٹ کی اطلاع دی جس پر ضلع سپلائی افسران کی ٹیم نے پہنچ کر جانچ کی ۔جس پر سپلائی محکمہ نے پٹرول میں ملاوٹ نہ ہونے کی بات کہی ۔
راپتی ندی میں نہاتے وقت دوبچے غرقاب
سدھارتھ نگر۔19جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے سدھارتھ نگر کے ترلوک پر علاقے میں راپتی ندی میں نہانے گئے دو بچے ڈوب گئے جس سے ان کی موت ہوگئی ۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایاکہ ترلوک پور علاقے کے چندن جوت گاؤں کے کچھ بچے کل شام راپتی ندی میں نہانے گئے تھے ۔نہاتے وقت امر(۴۱)اور رضوان (۳۱)گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے ۔دیر شام غوطہ خوروں کی مددسے ان کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔
کانپور کے باشندوں کو جلد ملے گی مورنگ منڈی سے نجات
کانپور۔19جون(فکروخبر/ذرائع )کانپور کے نوبستہ علاقے میں آلودگی اور انارکی کی مصداق بنی مورنگ منڈی کو جلد ہی شہر سے باہر کیا جائے گا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کانپور ترقی اتھارٹی نے مورنگ منڈی کو پانڈو ندی کے نزدیک لے جانے کی تیاریاں تیز کردی ہے ۔ جس کے سبب کانپور کے قدوائی نگر ،گل مہر وہار ،نوبستہ سمیت شہرکے کئی محلوں کو ٹرکوں کی آلودگی سے نجات مل گئے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ کانپور کے نوبستہ بائی پاس نزدیک کالونی کے عقب پارک میں مورنگ منڈی اور اس کے آس پاس سڑکوں پر دن رات ٹرکوں ،ڈمپروں ،ٹریکٹر ٹرالیوں کا اژدہام رہتاہے ۔ جس کے سبب یہاں کے عوام کو مصیبت کا سامنا کرناپڑتاہے ۔ اس مورنگ منڈی کوکئی برس سے اس جگہ سے ہٹانے کا مطالبہ عوام اور مقامی کارپوریٹر کررہے تھے ۔
لیکن اب جاکر کانپور ترقی اتھارٹی نے ان کے مطالبہ کو دیکتھے ہوئے مورنگ منڈی کو ہٹانے کا فیصلہ کیاہے جس کے سبب کے ڈی اے نے کانپور کے امیر پور روڈپرپانڈوندی کے نزدیک واقع گاؤں سماج کی زمین پر مورنگ منڈی کو فروغ دینے کی اسکیم بنائی ہے ۔نئی مورنگ منڈی کو حتمی شکل دینے کے لئے کانپور ترقی اتھارٹی نے ٹنڈر بھی نکالے ہیں اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو نوبستہ کے آس پاس کے باشندوں کو آئندہ برس تک ٹرکوں کی آلودگی سے نجات مل جائے گی ۔ کانپور ترقی اتھارٹی کے ایگزیکٹیو انجینئر راکیش کمار نے بتایاکہ مورنگ منڈی میں تین زمرے کے پلاٹ فروخت کرنے کا خاکہ تیار کیاگیاہے ۔اہم سڑک کی دونوں جانب سوڈیم لائٹیں بھی لگیں گے ۔۶ماہ میں سڑکیں بنواکر آئندہ برس کے آغاز میں مورنگ منڈی منتقل کردی جائے گی ۔
اوور سپیڈ میں ڈپٹی سی ایم سسودیا کی کار، پولیس نے کاٹا 400 ررپیے کا چالان
نئی دہلی۔19جون(فکروخبر/ذرائع ) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی کار کا دہلی ٹریفک پولیس نے چلان کیا ہے. ٹریفک پولیس نے یہ چلان 12 جون کو اوور سپیڈگ کے لئے کیا.12 جون کو شمال مشرق دہلی کے کھجری چوک سے وجیراباد برج کے درمیان منیش سسودیا کی گاڑی اوور سپیڈ میں تھی. سپیڈ چیک کرنے والی پولیس کی گاڑی میں درج ہوا کہ گاڑی کی سپیڈ طے حد سے زیادہ ہے، جس کے بعد ڈپٹی سی ایم کی گاڑی کو روکا گیا. گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا اور منیش پیچھے بیٹھے تھے. ٹریفک پولیس نے اوور سپیڈگ کے لئے 400 روپے کا چالان کیا. ٹریفک پولیس سچن نے یہ چالان کیا.ٹریفک پولیس کی جانب سے سسودیا کی کار کا چلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب دہلی حکومت اور پولیس کے درمیان رشتے اچھے نہیں ہے. دونوں کے درمیان کئی مسائل کو لے کر تنازعہ ہے.
Share this post
