بھٹکل: یکم مارچ 2020(فکروخبر نیوز) ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیر ٹرسٹ مہارشٹرا کے زیر اہتمام حج ہاؤس ممبئی میں کل ہند مسابقہئ حفظِ قرآن میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم حافظ عبیدالرحمن ابن مولانا امین رکن الدین نے تیسرا انعام حاصل کرکے اپنے مدرسہ اور شہر کا نام روشن کردیا ہے۔ مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی میں مولانا عبدالرحمن صاحب ڈانگی کے پاس حفظِ قرآن کی تکمیل کے بعد جامعہ اسلامیہ کے شعبہئ ثانویہ کے درجہ سوم عربی میں زیر تعلیم ہے۔ موصوف نے اس سے قبل مسابقہئ حفظِ قرآن میں شرکت کرتے ہوئے اول مقام بھی حاصل کیا ہے۔ یاد رہے کہ سال ِ گذشتہ جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کے زیر اہتمام مسجد تنظیم کے احاطہ میں منعقدہ حفظِ قرآن مسابقہ میں موصوف نے سفلیٰ گروپ میں اول مقام حاصل کیا تھا۔
ادارہ فکروخبر بھٹکل حافظ عبدالرحمن اور ان کے والد مولانا محمدامین صاحب ندوی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مزید ترقیوں سے نوازیں اور نظرِ بد سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔
Share this post
